بشریٰ بی بی کے داماد اور ن لیگ کے سابق ٹکٹ ہولڈر حیات مانیکا تحریک انصاف میں شامل


مسلم لیگ ن کے سابق ٹکٹ ہولڈر میاں حیات مانیکا پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے۔

حیات مانیکا، بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے داماد ہیں ، انتخابات میں ان کا مقابلہ ن لیگ کے ٹکٹ ہولڈر فاروق مانیکا سے ہو گا۔

واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل پنجاب کے سابق صوبائی وزیر عطا مانیکا اور ان کے بیٹے حیات مانیکا مسلم لیگ ن سے پی پی 193 پاکپتن کیلئے انتخابی ٹکٹ نہیں لے سکے تھے۔

بشریٰ بی بی کے سابق دیور کو بھی (ن) لیگ کا ٹکٹ جاری

ذرائع کے مطابق ن لیگ نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 193 پاکپتن سے سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے داماد  حیات مانیکا اور ان کے والد عطا مانیکا کے بجائے فاروق مانیکا کو ٹکٹ دیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حیات مانیکا 2018 میں اس حلقے سے مسلم لیگ ن کے امیدوار تھے اور الیکشن ہار گئے تھے۔

 


متعلقہ خبریں