پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )لودھراں کے رہنما مہر اشرف سیال نے استحکام پاکستان (آئی پی پی )میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔
سابق رکن اسمبلی مہر اشرف سیال کو پی پی 227 سے آئی پی پی کا ٹکٹ جاری کردیا گیا ہے ، جبکہ پارٹی پیٹرن انچیف جہانگیر ترین نے پی پی 227 لودھراں سے کاغذاتِ نامزدگی واپس لے لئے ہیں۔
مجلس وحدت المسلمین کے رہنماء سید علی حسن نقوی کا آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان
واضح رہے استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین این اے 155 لودھراں اور این اے 149 ملتان سے الیکشن لڑیں گے انہو ں نے این اے 155 پر ٹکٹ جمع کروا دیا ہے۔
خیال رہے کہ چند روز قبل پاکستان مسلم لیگ ن کے گڑھ لاہور پی پی 149 یوسی 167 سے صدر مسلم لیگ ن ساتھیوں سمیت استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) میں شامل ہو گئےتھے میڈیا رپورٹس کے مطابق مختلف وفود کی آئی پی پی پارٹی سیکریٹریٹ لاہور ڈویژن میں مرکزی رہنما محمد شعیب صدیقی سے ملاقات کی تھی۔
مسلم لیگ ن کے رہنما رانا محمود الحسن پیپلز پارٹی میں شامل
صدر ن لیگ حافظ محمد سلیم، رانا زاہد، محمد اشرف طاہر خورشید احمد و دیگر آئی پی پی میں شامل ہوئے ہیں۔ یو سی 43 سے عمران خان سمیت عوامی نمائندوں بھی آئی پی پی میں شامل ہوئے تھے۔