طویل خشک سالی کے بعد مختلف شہروں میں بارش ، کئی مقامات پر برفباری

برفباری

طویل خشک سالی کے بعد پشاور ، سوات ، پاراچنار اور آزاد کشمیر میں بارش ہوئی جبکہ اسلام آباد کے مختلف مقامات میں بھی بوندا باندی ہوئی ۔

پارا چنار میں موسم سرما کی پہلی برفباری ہوئی ، جس کے بعد کرم میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2 ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کرم میں بارش اور برفباری کا سلسلہ آج رات تک جاری رہے گا۔

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ظاہر کیا ہے ، محکمہ موسمیات کے مطابق  طویل خشک موسم کے بعد مغربی ہوائیں ملک میں داخل ہوئی ہیں  جو31 جنوری تک ملک کے بالائی علاقوں میں موجود رہیں گی۔

محکمہ موسمیات کی ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برف باری کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان، چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، کوہاٹ، بنوں ، کوئٹہ، ژوب، زیارت، چمن، بارکھان، مکران کے ساحلی علاقوں ، اسلام آباد اورخطہ پوٹھوہار میں ہلکی  بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔

 


متعلقہ خبریں