پاکستان میں سردیوں کی پہلی بارش برسنے کی اطلاعات

rain بارش

عوام کیلئے اچھی خبر، خشک سردی کی طویل اننگز ختم ہو گئی، ملک کے شمالی علاقات جات میں سردیوں کی پہلی بارش کی اطلاعات جبکہ وزیر ستان اور ملحقہ علاقوں میں بارفباری شروع ہونے کی بھی نوید سنا دی گئی۔

رپورٹس کے مطابق چند روز قبل پیش گوئی کی گئی تھی کمزور مغربی ڈسٹربنس کے زیر اثر بادل پاکستان کے بالائی علاقوں میں داخل ہو گئے ہیں۔ جس کے باعث شمالی علاقوں کے مختلف علاقوں سے ہلکی سے درمیانے درجے کی بارش کی اطلاعات سامنے آئیں ہیں جبکہ وزیرستان اور ملحقہ علاقوں میں ہلکی برفباری کی بھی اطلاع دی گئی ہے۔

دوسری جانب پنجاب اور مغربی سندھ اور ملحقہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دھند کا سلسلہ جاری ہے جبکہ کراچی میں خوشگوار دن جہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26.5’C سرکاری طور پر ریکارڈ کیا گیا۔

موسم سرما کی بارشیں نہ ہونے سے پنجاب میں خشک سالی کا خطرہ

خیال رہے کہ گزشتہ روز محکمہ موسمیات کی جانب سے آئندہ ہفتے شہر اقتدار میں بارش اور ملکہ کوہسارمری میں برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ موسمیات عرفان ورک نے کہا تھا کہ ملک میں خشک سردی کی طویل اننگز خاتمے کے قریب پہنچ چکی ہے، اگلے ہفتے سے اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں بارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد رہے گا۔ کشمیر، گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا اوربلوچستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنےکا امکان ہے جبکہ رات میں بالائی خیبر پختو نخوا اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت لہ میں منفی 12، اسکردو منفی 10، کالام، گلگت، اسکردو، استور میں منفی 7 ڈگری سینٹی گریڈ ر ہا۔

میٹ آفس کا کہنا ہے کہ جمعرات سے ہفتہ کے روز تک اسلام آبا داور گردونواح میں موسم سر داور مطلع جزوی طور پر ابر آلود ر ہنے کے علاوہ صبح کے اوقات میں چند مقامات پر شدید دھند اور بعض مقامات کہر اپڑنے کا امکان ہے۔

اسلام آباد ایئرپورٹ: خراب موسم کے باعث 31 پروازیں منسوخ، 14 تاخیر کا شکار

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات سے ہفتہ کے دوران گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختو نخوا میں مطلع جزوی طور پر ابر آلو درہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز وگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔

اس دوران پنجاب اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں شدید دھند چھائی رہے گی، جس کی وجہ سے پنجاب کے مختلف علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے کم رہے گا۔

رپورٹ کے مطابق آئندہ چند روز کے دوران جنوبی پنجاب، بلوچستان اور سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم بدستور خشک اور سر در ہے گا، بلوچستان کے شمالی علاقوں میں شدید سر داور مطلع ابر آلودر ہے گا۔

دوسری جانب پی ڈی ایم اے نے موسم سرما کی بارشیں نہ ہونے سے خشک سالی کا خطرہ ظاہرکیا ہے۔ پی ڈی ایم اےنے کہا ہے کہ موسم سرما کی بارشیں نہ ہونے سے خشک سالی کا خطرہ بڑھ رہا ہے اور ملک بھر میں شدید خشک سردی ہے۔


متعلقہ خبریں