پی ٹی آئی ورکرز کنونشن، جاوید ہاشمی کی رہائشگاہ پر پولیس کا چھاپہ، امیدوار گرفتار

جاوید ہاشمی گھر محاصرہ

ملتان میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ورکرز کنونشن کے دوران سینیئر پاکستانی سیاستدان جاوید ہاشمی کی رہائش گاہ پر پولیس کا چھاپہ۔

گزشتہ روز حال ہی میں پی ٹی آئی کے حق میں الیکشن سے دستبردار ہونے والے جاوید ہاشمی کے گھر پی ٹی آئی ورکرز کنونشن کا انعقاد ہوا۔ کنونشن میں شاہ محمود قریشی کے صاحبزادے زین قریشی اور صاحبزادی مہربانو قریشی نے بھی شرکت کرنا تھی۔

اس دوران پولیس کی جانب سے جاوید ہاشمی کی رہائش گاہ پر پی ٹی آئی کے امیدوار کو گرفتار کر لیا۔ آزاد امیدوار زاہد ہاشمی اور گھر کے ملازمین سمیت جاوید ہاشمی کے داماد اور نواسے کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔

جاوید ہاشمی بھی الیکشن سے دستبردار

جاوید ہاشمی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ‘ملتان کے علاقے مخدوم رشید میں ان کی رہائش گاہ پر پولیس نے چھاپہ مار کر پی ٹی آئی امیدوار زاہد بہار ہاشمی اور  ان کے گھر کے ملازمین کو گرفتار کرلیا ہے۔’

انہوں نے کہا کہ پولیس دروازے توڑ کر گھر میں داخل ہوئی اور تشدد کیا۔


متعلقہ خبریں