واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے بابری مسجد کی جگہ رام مندر بنانے سے متعلق پوچھے گئے سوال کا جواب دینے سے گریز کیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے پریس بریفنگ میں کہا کہ بھارت میں مذہبی آزادی کے معاملات کو دیکھ رہے ہیں جبکہ ہم آزادی اظہار اور مذہبی آزادی کی حمایت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں مذہبی آزادی کی صورتحال مانیٹر کرتے رہتے ہیں اور سان فرانسسکو میں 28 جنوری کو خالصتان ریفرنڈم غیرسرکاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حوثیوں کا امریکی اور برطانوی اسٹاف کو یمن چھوڑنے کا حکم
ویدانت پٹیل نے کہا کہ امریکہ میں خالصتان ریفرنڈم پر تبصرہ نہیں کروں گا اور چین سمیت تمام ملکوں کی خواہش ہے بین الاقوامی بحری گزر گاہیں محفوظ رہیں۔