حوثیوں کا امریکی اور برطانوی اسٹاف کو یمن چھوڑنے کا حکم


صنعا: یمن پر حملوں کے بعد حوثیوں نے اقوام متحدہ اور اس کی متعلقہ ایجنسیوں میں کام کرنے والے برطانوی اور امریکی اسٹاف کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق حوثیوں کے زیرکنٹرول یمن کے دارالحکومت صنعا میں حکام نے اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر کو خط لکھ کر وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی اور برطانوی شہریت والے اسٹاف رکن کے پاس ملک چھوڑنے کے لیے ایک ماہ کی مہلت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈیڈ لائن ختم ہونے کے فوراً بعد ملک چھوڑ دیں اور ڈیڈلائن کے بعد ملک چھوڑنے کے لیے صرف 24 گھنٹے کا نوٹس دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: اقوام متحدہ نے فلسطین میں انسانی صورتحال کو خوفناک قرار دے دیا

دوسری جانب اقوام متحدہ کے ایک اہلکار نے بتایا کہ حوثیوں کی جانب سے لکھے گئے خط کا تمام شراکت داروں کو علم ہے اور دیکھ رہے ہیں کہ اگلا قدم کیا ہوگا۔

انہوں ںے کہا کہ یمن میں اقوام متحدہ کے ہیومینیٹیرین کوآرڈینیٹر پیڑٹ ہاکنس بھی برطانوی شہری ہیں۔

واضح رہے کہ حوثیوں کی جانب سے ملک چھوڑنے کا حکم امریکہ اور برطانیہ کی جانب سے مشترکہ حملے کے بعد سامنے آیا ہے۔ امریکہ نے خود سے بھی کئی ایک حملے کیے ہیں جب کہ منگل کو برطانیہ کے ساتھ مل کر بھی حوثی ٹارگٹس کو نشانہ بنایا گیا۔


متعلقہ خبریں