پیپلز پارٹی کا سندھ سے قومی اسمبلی کی 40نشستیں با آسانی جیتنے کا دعوی

پیپلز پارٹی

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر سعید غنی نے دعوی کیا ہے کہ پیپلز پارٹی سندھ سے قومی اسمبلی کی 61میں سے 40نشستیں باآسانی جیت جائے گی، سندھ سے قومی اسمبلی کی مزید7سے 8نشستیں مقابلہ کرکے جیت لیں گے۔ 

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعید غنی کا کہنا تھا کہ گزشتہ رات ایم کیو ایم ورکرز نے پی پی کے دفتر پر حملہ کیا، سیاسی دفاتر پر اگر حملہ ہوگا تو ماحول پرامن نہیں رہے گا،ایم کیو ایم کواپنی شکست نظر آرہی ہے،ہم نے اپنے ورکرز کو روک رکا ہے ہمارے صبر کا امتحان نہ لیا جائے۔

این اے 119،پی ٹی آئی کے امیدوار مسلم لیگ ن کے حق میں دستبردار

سعید غنی نے کہا کہ ایم کیو ایم آج بھی یہ سوچ رہی ہے کہ کوئی دوسری جماعت ضلع وسطی میں نہیں آسکتی، مصطفی کمال کی پریس کانفرنس میں دھمکیاں موجود ہیں، ہم قانون کو ہاتھ میں نہیں لینا چاہتے۔

بینرز کے حوالے سے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے پر حیرانی ہوئی، ایسا بھی نہیں ہونا چاہیے کہ جس کی تصویر لگی ہو اس پر ایف آئی آر درج کی جائے، اگرکوئی مخالف ہماری تصویر لگائیگا تو کیا ایف آئی آر ہو جائیگی؟۔

سرگودھا ،آزاد امیدوار کے انتقال پر قومی اسمبلی کے دو حلقوں میں الیکشن روک دیا گیا

رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ مجھے بھی سمجھ نہیں آرہا ہے انتخابات پی ایس پی لڑ رہی ہے یا ایم کیو ایم، اس وقت ایم کیو ایم پاکستان پر پی ایس پی کا قبضہ ہے، خالد مقبول صدیقی بے بس نظر آرہے ہیں، مصطفی کمال نے ایم کیو ایم کا خاتمہ کردیا ہے۔


متعلقہ خبریں