این اے 119،پی ٹی آئی کے امیدوار مسلم لیگ ن کے حق میں دستبردار

پی ٹی آئی

عام انتخابات 2024 کے دنگل سے قبل سیاسی جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری ہے، ایسے میں پی ٹی آئی کا حامی امیدوار این اے 119 سے پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کے حق میں دستبردار ہو گیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے مہر محمد وسیم نے اپنے ساتھیوں سمیت مریم نوازشریف کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے، اس موقع پر مریم نواز نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے ترقی کے قافلے میں شمولیت اختیار کرلی ہے، 2018سے 2022 تک نااہلی کا اثر پورے پاکستان نے دیکھا اور بھگتاہے۔

سرگودھا ،آزاد امیدوار کے انتقال پر قومی اسمبلی کے دو حلقوں میں الیکشن روک دیا گیا

انہوں نے کہا  کہ اس وقت ملک کی حالت ایسی ہے کہ خواتین رو رہی ہیں کہ گھروں میں گیس نہیں آرہی ، مخالفین کو رلانے کی خواہش رکھنے والوں کے پیدا کردہ مسائل سے آج پاکستان رو رہا ہے۔

پوری دنیا نوازشریف کے دور کی ترقی کی مثالیں دیتی ہے ، لاہور کی ترقی کی مثالیں دی جاتی تھیں، یہ وہی لاہور ہے جو آج گندگی کا ڈھیر بن گیا ہے ۔

الیکشن کمیشن نےسیکیورٹی اہلکاروں کیلئے ضابطہ اخلاق جاری کردیا

چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن کا  کہنا تھا کہ ملک کے چپے چپے پر نوازشریف، شہبازشریف کی خدمت کے نشان ہیں ، خدمت کرنا مشکل کام ہوتا ہے، اس امتحان میں صرف نوازشریف، شہبازشریف سرخرو ہوئے ہیں۔

عوام کو پتہ ہے کہ کام کس نے کیااور سیاسی انتقام کس نے لیا ہے،مسلم لیگ (ن) میں کارکنوں کی عزت ہوتی ہے۔

مسلم لیگ ن نے سردار مہتاب عباسی کو پارٹی سے نکال دیا

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) پر بہت برا وقت آیا لیکن کوئی بھی چھوڑ کر نہیں گیا ، ہمارے کارکن سگے بھائیوں کی طرح ہیں ، ہمارا گزشتہ روز کارکن گاڑی سے گر کر زخمی ہوگیاجس کا بہت دکھ ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )نے نائب صدر ن لیگ مریم نواز کے مدمقابل این اے 119 سے میاں شہزاد فاروق کو میدان میں اتارا ہے۔ پی ٹی آئی کے نامزد امید وار میاں شہزاد فاروق این اے 119سے ٹرائی سائیکل کے نشان پر الیکشن لڑ رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں