الیکشن کمیشن نےسیکیورٹی اہلکاروں کیلئے ضابطہ اخلاق جاری کردیا

الیکشن 2024

الیکشن کمیشن نےسیکیورٹی اہلکاروں کیلئے ضابطہ اخلاق جاری کردیا ہے۔

ضابطہ اخلاق کے مطابق سیکیورٹی پر مامور اہلکار انتخابات کے پر امن انعقاد میں کمیشن کی معاونت کریں گے،تمام پولنگ اسٹیشنز کے باہر سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔

پاک ایران وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

بیلٹ پیپرز کی چھپائی کے دوران پرنٹنگ کارپوریشنز کی سیکیورٹی کیلئے اہلکار تعینات ہوں گے،بیلٹ پیپرز کی ریٹرننگ افسران تک ترسیل پر بھی سیکیورٹی اہلکار تعینات ہو ں گے۔

ریٹرننگ افسران کےدفاتر سےپولنگ اسٹیشنز تک بیلٹ پیپرز کی ترسیل میں بھی سیکیورٹی اہلکار تعینات ہونگے،انتخابی مواد کی ترسیل، پولنگ، گنتی اور نتائج مرتب ہونے تک سیکیورٹی اہلکار تعینات ہونگے۔

چیف الیکشن کمشنرکا جعلی واٹس ایپ اکائونٹ ملتان میں بنائے جانے کا انکشاف

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ضابطہ اخلاق کے مطابق پولنگ اسٹیشن میں پریذائیڈنگ افسر کی سربراہی میں قیام امن کی ذمہ داری سیکیورٹی اہلکاروں کی ہو گی۔

سیکیورٹی اہلکار انتخابی عمل کے دوران غیر جانبدار رہیں گے،سیکیورٹی اہلکار کسی جماعت یا امیدوار کے حق یا مخالفت میں کام نہیں کرے گا۔

سیکیورٹی اہلکار کسی ووٹر سے اس کی شناخت کا ثبوت نہیں مانگے گا،کسی ووٹر کے پولنگ اسٹیشن میں داخلے کے حق کو سلب نہیں کیا جا سکتا۔

22 اشیاء مہنگی ،8 سستی،ہفتہ وار رپورٹ جاری

سیکیورٹی اہلکار کسی صورت پولنگ عملہ کے فرائض انجام نہیں دے سکتا،کوئی سیکیورٹی اہلکار انتخابی مواد کو اپنی تحویل میں نہیں لے سکتا۔

پریذائیڈنگ افسر کی ہدایت کے بغیر اہلکار کسی شخص کو پولنگ اسٹیشن سے گرفتار نہیں کر سکتا،اہلکار کسی بھی واقعہ پر پریذائیڈنگ افسر کی ہدایت کے بغیر کارروائی نہیں کر سکتا۔

انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ،کئی امیدواروں پر بھاری جرمانے عائد

سیکیورٹی اہلکار کسی امیدوار، پولنگ ایجنٹ، مبصر یا میڈیا سے بحث نہیں کرے گا،الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کیلئے الگ ضابطہ اخلاق جاری کیا جائے گا۔

 


متعلقہ خبریں