نگران حکومت آئین کے خلاف کوئی اقدام نہیں اٹھائے گی، مرتضی سولنگی

Murtaza Solangi

نگران وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و پارلیمانی امور مرتضی سولنگی نے کہا ہے کہ نگران حکومت آئین کے خلاف کوئی اقدام نہیں اٹھائے گی۔

مرتضی سولنگی نے کہا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی پر سنگین الزامات ہیں، انہیں سزا ہو چکی ہے، کوئی بھی ملک سنگین جرائم میں ملوث کسی شخص تک میڈیا کو رسائی فراہم نہیں کرتا، کسی سیاسی جماعت سے امتیازی سلوک نہیں کیا جا رہا، پی ٹی آئی رجسٹرڈ سیاسی جماعت ہے، ریاستی میڈیا پر پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو یکساں کوریج دی جا رہی ہے۔

سرگودھا ،آزاد امیدوار کے انتقال پر قومی اسمبلی کے دو حلقوں میں الیکشن روک دیا گیا

نگران وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ملک میں آزادانہ، منصفانہ اور غیر جانبدارانہ انتخابات کرانے کی ذمہ داری الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہے، انتخابات 8 فروری 2024کو ہوں گے اس حوالے سے نگران حکومت پرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات 2024 کے انعقاد کیلئے الیکشن کمیشن کی مالی، انتظامی اور سکیورٹی ضروریات پوری کریں گے۔

عمران خان ، شاہ محمودقریشی ،فواد چودھری، حبا فواد ،پرویز الہٰی اور صنم جاوید الیکشن کیلئے نااہل قرار

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ لیول پلیئنگ فیلڈ کی شکایت ہر ایک کو ہے، پاکستان تحریک انصاف، مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی اور مولانا فضل الرحمان کی جماعت جے یو آئی ف کو بھی لیول پلیئنگ فیلڈ کی شکایات ہیں۔

چیف الیکشن کمشنرکا جعلی واٹس ایپ اکائونٹ ملتان میں بنائے جانے کا انکشاف

پاکستان پیپلز پارٹی کو پنجاب میں،پاکستان مسلم لیگ (ن) کو سندھ میں لیول پلیئنگ فیلڈ کی شکایات ہیں جبکہ مولانا فضل الرحمان سے پوچھیں تو وہ کہیں گے سکیورٹی مسائل کی وجہ سے ہمیں بلوچستان اور کے پی کے میں لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں مل رہی۔


متعلقہ خبریں