پاک ایران کشیدگی، چین کی جانب سے ثالثی کی پیشکش

چین کی جانب سے ثالثی

پاکستان اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی پر چین کی جانب سے ثالثی کی پیشکش کی گئی ہے۔

کراچی میں چین کے قونصل جنرل یانگ یوڈونگ نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ایران خطے اور مسلم دنیا کے اہم ممالک ہیں، امید ہے پاک ایران اختلافات بات چیت سے حل کیے جا سکتے ہیں۔

یانگ یوڈونگ کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک سے کہتے ہیں کہ اختلافات پر تحمل کریں،پاکستان اور ایران اپنے تعلقات اقوام متحدہ کے چارٹر اور عالمی اقدار کے مطابق آگے بڑھائیں۔

پاکستان کا ایران کو بھرپور جواب ، سیستان میں مخصوص ٹھکانوں پر حملے میں متعدد دہشتگرد ہلاک

امید ہے پاک ایران تعلقات پُرامن طریقوں سے حل کیے جاسکتے ہیں، ہم دونوں ملکوں سے کہتے ہیں کہ وہ اختلافات پر تحمل کا مظاہرہ کریں۔

چین کے قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ ہم اپنے اچھے دوست پاکستان اور ایران سے کہتے ہیں ہم کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہیں، پاک ایران اختلافات دور کرنے کے لئے تعمیری کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔

یاد رہے کہ پیر کے روز ایران نے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلوچستان میں میزائل اور ڈرون حملے کئے تھے۔


متعلقہ خبریں