شیر کا شکار کرکے اسے چوتھی بار وزیراعظم نہیں بننے دیں گے، بلاول بھٹو

پیپلز پارٹی

 پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے قائد مسلم لیگ(ن) نواز شریف کو کڑی تنقدی کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ایک صاحب چوتھی بار وزیراعظم بننا چاہتے ہیں، ہم شیر کا شکار کریں گے، اسے چوتھی بار وزیراعظم نہیں بننے دیں گے۔

بدین میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ اپنا منشور لیکر ہر صوبے میں عوام کے پاس جارہاہوں، حکومت میں آکر غربت کا مقابلہ کریں گے،بے روزگاری کاخاتمہ کریں گے۔

شاہ محمودقریشی ،فواد چودھری، حبا فواد ،پرویز الہٰی اور صنم جاوید الیکشن کیلئے نااہل قرار

انہوں نے کہا کہ ایک صاحب چوتھی بار وزیراعظم بننا چاہتے ہیں، چوتھی بار وزیراعظم بننے کی خواہش رکھنے والے کے پاس منشور ہے اور نہ نظریہ، ہم شیر کا شکار کریں گے، اسے چوتھی بار وزیراعظم نہیں بننے دیں گے، پیپلزپارٹی نفرت اور تقسیم کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی۔

ملک میں عوام کا راج چاہتے ہیں، عوام کی طاقت سے شیر کا شکار کریں گے، اس کا راستہ روکیں گے۔

انتخابی نشانات کی تبدیلی نہ رکی تو انتخابات ملتوی کرنے پڑیں گے، الیکشن کمیشن

چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ عوام نے مجھ پر اعتماد کیا تو اپنے10نکاتی منشور پر عمل کروں گا، عوام کو 300 یونٹ فری بجلی سولر کے ذریعے پہنچاوں گا۔

ہم پورے ملک میں غریب گھرانوں کو پکے مکانات دیناچاہتے ہیں، بے گھر لوگوں کو20لاکھ گھربناکردینے کیلئے پیپلزپارٹی کو ووٹ دیں گے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد اور زلفی بخاری کو الیکشن لڑنے کی اجازت

بلاول بھٹو  کا کہنا تھا کہ نوجوان پیپلز پارٹی کا ساتھ دیں، اس بار بے نظیر یوتھ کارڈ لائیں گے، جو نوجوان روزگار کی تلاش میں ہیں انہیں ایک سال کیلئے یوتھ کارڈ سے مالی مدد دی جائے گی،  ہر ضلع میں یوتھ سینٹرز کا قیام ہوگا۔

نوجوانوں کیلئے اسکلز ڈویلپمنٹ پروگرامز لاوں گا، ہماری حکومت میں یہ اہم ذمہ داری ہوگی کہ نوجوانوں کیلئے روزگار فراہم کرنا ہے۔


متعلقہ خبریں