30 سے 35 فیصد سیٹیں ن لیگ ،20فیصد تک پیپلزپارٹی ،باقی آزاد ہونگے، جاوید ہاشمی

جاوید ہاشمی گھر محاصرہ

سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ انتخابات آج کل موضوع بحث بنے ہوئے ہیں،8فروری پر پوری دنیا کی نظریں لگی ہوئی ہیں۔

سپریم کورٹ ججز کیخلاف گھنائونا پراپیگنڈا ،جے آئی ٹی تشکیل

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا میں ہمارے دوست اور دشمن دونوں کی نظریں 8 فروری پر لگی ہیں،اس حلقے نے مجھے عزت دی ہے ،میں انہیں بکنے نہیں دوں گا۔

جہانگیر ترین نے کبھی اس حلقے کے لیے کام نہیں کیا،جہانگیر ترین ایک الیکشن جیت سکے وہ بھی جتوایا گیا تھا،میں یقین دلاتا ہوں میں مقابلہ کروں گا۔

شیخ رشید کیساتھ الیکشن کے حوالے سے کوئی اتحاد نہیں ہوا تھا،بیرسٹرگوہر

جہانگیر ترین کا ملتان سے کیا تعلق ہے یہ تو باہر کے لوگ ہیں،مسلم لیگ ن نے اس سیٹ کو قربان کردیا ، شیخ طارق رشید کو لڑنے دیتے۔

الیکشن کے نتائج آج بتا دیتا ہوں 30 سے 35 فیصد سیٹیں ن لیگ کی ہوگی،20فیصد تک سیٹیں پیپلزپارٹی کی ہوں گی باقی آزاد ہوں گے۔

چودھری سرور کا این اے 127 میں بلاول بھٹو کی بھرپور حمایت کا اعلان

پی ٹی آئی کا کوئی امیدوار نہیں ہوگا،اگر یہ نتائج نا ہوں تو میرا نام بدل دینا،محسن نقوی جتنی بھاگ دوڑ کررہے ہیں حق بنتا ہے انہیں وزیراعظم بنا دیں۔

سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو سمجھایا تھا جو سلوک نواز شریف کیساتھ ہورہا ہے وہی تمہارے ساتھ ہوگا،امریکا ہمارا نمبر ون دشمن ہے، پاکستان کو ختم کرنا ان کے فیور میں نہیں۔

سپریم کورٹ میں قانونی شکست کے بعد پی ٹی آئی مزید انتشار کا شکار

ان انتخابات کو کوئی مانے گا بھی نہیں قوم بھی قبول نہیں کرے گی،نواز شریف سیاست دان نہیں تھے کاروباری تھے،نواز شریف کو سیاست دان بنایا گیا ،جہانگیر ترین بھی کاروباری تھے آج انکی اپنی جماعت ہے۔


متعلقہ خبریں