خیبرپختونخوا: ای سگریٹ اور ویپس کی خریدوفروخت پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا: ای سگریٹ اور ویپس کی خریدوفروخت پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا کی نگراں حکومت کی جانب سے ای سگریٹ اور ویپس کی خرید وفروخت پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا کی طرف سے انتظامیہ کو صوبے بھر میں دفعہ 144 کے تحت پابندی لگانے کی درخواست کی گئی ہے۔ صوبائی حکومت کے مطابق نوجوانوں میں ای سگریٹ اور ویپنگ کے استعمال کا رجحان بڑھ رہا ہے۔

خیبر پختونخوا ، 18 سال سے کم عمر نوجوانوں کو نسوار ، سگریٹ بیچنے والے دکانداروں کو قید اور جرمانہ ہو گا

محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ 21 سال سے کم عمر افراد پر ای سگریٹ اور ویپنگ بیچنے پر پابندی عائد کی جائے گی۔ اسی کے ساتھ ساتھ تعلیمی اداروں کے قریب بھی ای سگریٹ کی خرید و فروخت کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ای سگریٹ بچوں اور نوجوانوں میں نشے اور صحت کے دیگر سنگین مسائل کا باعث بن سکتا ہے۔ دفعہ 144 کا نفاذ ای سگریٹ کے استعمال میں اضافے کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

ای سگریٹ سے دمہ، برونکائٹس کا خطرہ بڑھ سکتا ہے، تحقیق

نوٹیفیکیشن میں مزید کہا گیا کہ تمام تعلیمی اداروں کے 50 میٹر کے اندر ای سگریٹ اور ویپس کی فروخت پر پابندی ہوگی۔


متعلقہ خبریں