ایران سے پاکستانی سرزمین پر راکٹ فائر، پاکستان کی شدید مذمت

پاکستانیوں کا قتل

اسلام آباد: پاکستان نے ایران کی جانب سے سرحدی حدود کی خلاف ورزی پر شدید مذمت کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ایران کی جانب سے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کی گئی ہے جو انتہائی تشویشناک ہے۔ سرحدی حدود کی خلاف ورزی کے سنگین نتائج نکل سکتے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایران کی جانب سے پاکستان کی حدود میں راکٹ فائر کیے گئے جس کے نتیجے میں 2 معصوم بچے جاں بحق اور 3 بچیاں زخمی ہوئی ہیں۔

انہوں ںے کہا کہ پاکستان کی سرحدی حدود کی خلاف ورزی مکمل طور پر ناقابل قبول ہے جس کے سنگین نتائج برآمد ہو سکتے ہیں اور نتائج کی ذمہ داری ایران پر ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: قراقرم ایکسپریس بڑے حادثے کا شکار ہوتے ہوتے بال بال بچ گئی

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایرانی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کر کےاحتجاج ریکارڈ کروایا گیا ہے، سرحدی حدود کی خلاف ورزی کا عمل پاک ایران رابطے ہونے کے باوجود ہوا۔ پاکستان نے ہمیشہ کہا دہشت گردی خطے کے تمام ممالک کے لیے خطرہ ہے۔


متعلقہ خبریں