جی ایچ کیو حملہ کیس ، شیخ رشید ، واثق قیوم سمیت 15 پی ٹی آئی کارکنوں کی ضمانتیں منظور

شیخ رشید

جی ایچ کیو حملہ کیس میں نامزد عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید، سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم اور تحریک انصاف کے 15 کارکنان کی عبوری ضمانتیں منظور ہو گئیں۔

انسداد دہشتگردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے جی ایچ کیو حملہ کیس کا فیصلہ دیتے ہوئے سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم عباسی اور پی ٹی آئی کارکنوں کی عبوری ضمانتیں منظور کر لیں۔

چلہ کاٹا اور قربانی دی لیکن کسی کیخلاف پریس کانفرنس نہیں کی ، شیخ رشید

عدالت نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کو ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم جاری کر دیا۔ شیخ رشید اور راشد شفیق کی مورگاہ اور تھانہ سٹی کیسوں میں بھی ضمانتیں کنفرم ہو گئیں، شیخ رشید کی اب تک 4 مقدمات میں ضمانتیں کنفرم ہوچکیں بقیہ 8 کیسز رہ گئے۔۔

دریں اثنا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا کہ 9 مئی کے مقدمات میں آج فیصلہ آیا جوقبول ہے ، اگر گرفتار ہواتو میں اور میرا بھتیجا جیل سے الیکشن لڑیں گے اور جیتیں گے۔

9 مئی واقعات ، قاسم سوری سمیت 11 پی ٹی آئی رہنما 14 فروری کو عدالت طلب

انہوں نے مزید کہا کہ چِلے کے بعد طبیعت ناساز ہے، مجھے بولنے اور چلنے میں تکلیف ہو رہی ہے۔

دوسری جانب عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کے  وکیل سردار عبدالرزاق نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انسدادِ دہشتگردی کی عدالت کے جج دلیر جج ہیں اور آزادانہ فیصلے کر رہے ہیں ، ملک اعجاز آصف ایمان دار جج ہیں ، یقین ہے کہ وہ بے بنیاد مقدمات پر بہترین فیصلہ کریں گے، سارے حالات ان کے سامنے ہیں۔

9 مئی مقدمات ، عمران خان کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد

واضح رہے کہ شیخ رشید اور بھتیجے راشد شفیق کے خلاف سانحہ 9 مئی کے حوالے سے 12 مقدمات درج ہیں۔ تمام دس تھانہ پولیس نے تفتیش مکمل کرنے کیلئے شیخ رشید کی گرفتاری مانگی ہے۔


متعلقہ خبریں