9 مئی واقعات ، قاسم سوری سمیت 11 پی ٹی آئی رہنما 14 فروری کو عدالت طلب


سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری سمیت متعدد پی ٹی آئی رہنماؤں کی 9 مئی واقعات کے مقدمات میں طلبی کا اشتہار جاری کر دیا گیا۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے اسپیشل جج  نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو 14 فروری کو طلب کر لیا، جن رہنماؤں کی طلبی کا اشتہار جاری کیا گیا ان میں قاسم سوری، خادم وردگ، جمعہ خان،  صادق ترین، ڈاکٹر منیر بلوچ اور نجیب کاکڑ سمیت 11 ملزمان شامل ہیں۔

محفوظ مقام پر ہوں ، قاسم سوری نے گرفتاری کی تردید کردی

عدالتی اشتہار کے مطابق پی ٹی آئی بلوچستان کے رہنماؤں پر تھانہ بجلی روڈ میں مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں، نامزد ملزمان یا تو فرار ہوگئے ہیں یا انہوں نے وارنٹ کی تعمیل سے گریز کرنے کیلئے اپنے تئیں روپوشی اختیار کی ہے۔


متعلقہ خبریں