چلہ کاٹا اور قربانی دی لیکن کسی کیخلاف پریس کانفرنس نہیں کی ، شیخ رشید

شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ چلہ بھی کاٹا اور قربانی بھی دی لیکن کوئی پریس کانفرنس نہیں کی۔

راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپنے خلاف ہونے والے کیسز پر اف تک نہیں کی، معاملہ اللّٰہ پر چھوڑ دیا ہے۔

دوستی نبھائی لیکن میرے خلاف لندن، امریکہ سے آنے والوں کو ٹکٹ دیا گیا، شیخ رشید

شیخ رشید نے مزید کہا کہ قلم دوات کے نشان پر 8 فروری کو دو حلقوں میں اکثریت سے جیتیں گے، راولپنڈی کے لوگوں کو احساس ہے کہ خدمت کس کا نام ہے اور کس نے کی ہے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ قوم کو کہنا چاہتا ہوں اگر آج پولیس نے گرفتار کیا تو میں اور شیخ راشد شفیق جیل سے الیکشن لڑیں گے۔

شیخ رشید کے کاغذات نامزدگی منظور، الیکشن لڑنے کیلئے اہل قرار

انہوں نے کہا کہ ہم نے پنڈی کی پگھ پر داغ نہیں لگنے دیا ، ووٹ ڈالنا آپ کا کام ہے، عوام کو مہنگائی اور بیروزگاری کے جہنم میں پھینکا گیا اس کا بدلہ لینے کیلئے نکلے ہیں۔ میں نے کبھی کسی کے خلاف پریس کانفرنس نہیں کی، کبھی کسی کے خلاف غلط بات کی اور نہ کروں گا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں