علوی خاندان لاکھوں پاکستانیوں کی طرح عمران خان اور تحریک انصاف کے ساتھ ہے، عواب علوی

عواب علوی

شیر افضل مروت کے الزامات عارف علوی کے بیٹے نے خاموشی توڑ دی


عارف علوی کے صاحبزادےعواب علوی نے پہلی بار صدر مملکت کی عمران خان کے ساتھ وابستگی پر کھل کر لکھا ہے۔

ن لیگ پنجاب کی نائب صدر سمیرا ملک کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر انہوں نے اپنے بیان میں لکھا کہ علوی خاندان پاکستان کے لاکھوں لوگوں کی طرح عمران خان اور پی ٹی آئی کے ساتھ ہے، ڈاکٹر عارف علوی کے فیصلوں کے حوالے سے غلط فہمیوں پر حساسیت کی وجہ سے خاموشی اختیار کی ہوئی ہے، پی ٹی آئی کے بہت سے رہنما اس کی دلیل جانتے اور سمجھتے ہیں۔

عمران خان کیخلاف توہین چیف الیکشن کمشنر کیس میں فرد جرم عائد کرنے کی کاپی سامنے آ گئی

عواب علوی نے کہا کہ بہت جلد عمران خان باہر آجائیں گے تو پھر ڈاکٹر عارف علوی انہیں ساری صورت حال اور اپنے کردار کے حوالے سے آگاہ کریں گے، ڈاکٹر عارف علوی ہمیشہ عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں اور انہیں سچا مخلص پاکستانی سمجھتے ہوئے یہ مانتے ہیں کہ صدارت عمران خان کی امانت تھی اور ہے۔

Let me be unequivocally clear – The Alvi family is fully dedicated to Imran Khan & PTI like millions of people in Pakistan. Let there be no doubt

Regarding the confusions & misperceptions about decisions taken by Dr Arif Alvi – due to his position and sensitivity on many matters… https://t.co/4bGkUPkwSZ

— Awab Alvi (@DrAwab) January 15, 2024


قبل ازیں سینئر نائب صدر پی ٹی آئی شیر افضل مروت نے کہا  کہ صدرعارف علوی کا پی ٹی آئی سے پتہ صاف ہو چکا ہے۔

پی ٹی آئی خواتین اور مخصوص نشستوں سے بھی محروم ہوگئی

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ صدر عارف علوی رانگ نمبر نکلے ہیں،عارف علوی کے بیٹے نے ٹکٹ کےلیے اپلائی کیامیں نے مخالفت کی۔

شیر افضل مروت نے الزام لگایا کہ عارف علوی بہانے سے سعودی عرب گئےاور ہمارے ساتھ دھوکاکیا،عارف علوی نے چیئرمین سینیٹ اور پی ڈی ایم کوقانون سازی کا موقع دیا۔

پی ٹی آئی کے 3 ٹکٹ ہولڈر زگرفتار ، 2 کے گھروں پر چھاپے

نوازشریف تاحیات نااہلی والا قانون اس وقت بنایا گیا جب عارف علوی حج پر گئے،صدرعارف علوی کی غیرموجودگی میں کئی متنازع قوانین بنے۔

آرمی ایکٹ اور سائفر ایکٹ میں ترمیم عارف علوی کی غیرموجودگی میں ہوئی،عارف علوی کو اختیار تھا کہ وہ الیکشن کی تاریخ کا تعین کریں،صدر عارف علوی نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا۔

پی ٹی آئی نے بلے کا نشان نہ ملنے پر ووٹرز تک پہنچنے کا نیا طریقہ ڈھونڈ نکالا

حد ہوتی ہے، پارٹی کے ساتھ کیا ہورہا ہے،ہم پر کیا گزررہی ہے اور عارف علوی کس کو خوش کررہے ہیں؟


متعلقہ خبریں