پی ٹی آئی کے 3 ٹکٹ ہولڈر زگرفتار ، 2 کے گھروں پر چھاپے

پی ٹی آئی

پی ٹی آئی کے 3 ٹکٹ ہولڈر زگر فتار 2 کے گھروں پر چھاپے


پی ٹی آئی کے تین ٹکٹ ہولڈرزامید وار قومی اسمبلی اورنگزیب خان کھچی ، سابق صوبائی وزیر جہازیب خان کچھی اور سابق ایم پی اے امیدوار حلقہ پی پی 236 علی رضا خان خاکوانی کو چوک میتلا میں کمپین کے دوران پولیس نے گرفتار کرلیا۔

پی ٹی آئی نے بلے کا نشان نہ ملنے پر ووٹرز تک پہنچنے کا نیا طریقہ ڈھونڈ نکالا

ساہیوال سرگودھا سے سابق ایم پی اے اور پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر پی پی 79 تحصیل ساہیوال علی اصغر خان لاہٹری کے گھر پر گرفتاری کے لیے پولیس نے چھاپہ مارا تو اسکا خاندان کا کوئی فرد گھر نہ تھا۔

لاھڑی نہ ملا تو پولیس نے پی پی 80 کے امید وارسابق ایم پی اے چوہدری افتخار حسین گوندل کے گھر پر چھاپہ ماراوہ بھی گھر پر نہ ملے،ریٹرننگ آفیسر کے پاس نشان لینے کے لیے ان کے وکلاء پیش ہوئے۔

76سالہ سسٹم ختم ، نیا ای رجسٹری نظام شروع

دوسری جانب عام انتخابات ملتوی کروانے کی ایک اور قرارداد سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی گئی۔

یہ قرارداد فاٹا سے آزاد سینیٹر ہلال الرحمٰن نے جمع کرائی، قرارداد میں کہا گیا ہے کہ شدید سردی اور برفباری خیبر پختونخوا میں شہریوں کو سازگار ماحول میں ووٹ ڈالنے سے روک رہی ہے، امیدواروں کو الیکشن مہم چلانے میں بھی بے شمار چیلنجز کا سامنا ہے۔

قومی ادارہ صحت نے کالی کھانسی کے پھیلاؤ کے خدشات ظاہر کر دیئے

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا میں سکیورٹی خدشات کے باعث امیدواروں کو دہشتگردوں کے حملے کا خدشہ ہے، صوبے کے ووٹرز اور امیدواروں میں احساسِ محرومی ہے۔

قرارداد میں مزید کہا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا میں الیکشن کی تاریخ غیر موزوں ثابت ہو رہی ہے، عام انتخابات کو 8 فروری کے بجائے موزوں تاریخ تک ملتوی کیا جائے۔


متعلقہ خبریں