ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

موسم

محکمہ موسمیات کی ملک میں موسم سے متعلق بڑی پیشگوئی


آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا ۔

پی ٹی آئی خواتین اور مخصوص نشستوں سے بھی محروم ہوگئی

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب ، خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدید دھند چھائی رہے گی۔خطہ پوٹھوہار اور کشمیر میں صبح کے اوقات میں بعض مقامات پر کہرا پڑنے کی توقع ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد اور مطلع ابر آلود رہا۔ پنجاب ، بالائی سندھ اورخیبر پختونخوا کے میدانی علاقے شدید دھند /سمو گ کی لپیٹ میں رہے۔

پی ٹی آئی کے 3 ٹکٹ ہولڈر زگرفتار ، 2 کے گھروں پر چھاپے

اتوار کوریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت : گوپس منفی 06،لہہ، کالام، اسکردومنفی 05، گلگت، قلات منفی 04 اورراولاکوٹ میں منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

موسمیات کے مطابق آئندہ دو روز کے دوران پنجاب، خیبرپختونخوا اور بالائی سندھ کے میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں رہیں گے۔

پی ٹی آئی نے بلے کا نشان نہ ملنے پر ووٹرز تک پہنچنے کا نیا طریقہ ڈھونڈ نکالا

محکمہ موسمیات نےشہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ شدید دھند کے باعث پنجاب کے بیشتر علاقوں میں دن کے درجہ حرارت معمول سے کم رہیں گے۔

دوسری جانب شدید دھند کی وجہ سے موٹروےایم 3 فیض پور سے درخانہ تک بند کردی گئی ہے۔ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ  لاہور سیالکوٹ موٹروے بھی دھند کی وجہ سے بند کردی گئی ہے۔

76سالہ سسٹم ختم ، نیا ای رجسٹری نظام شروع

موٹروےایم 4 شور کوٹ سے فیصل آباد تک دھند کی وجہ سے بند ہے،موٹروےایم 5 پرشیر شاہ سے ظاہر پیر تک دھند کی وجہ سے ٹریفک معطل ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس کا مزید کہنا ہے کہ موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کیلئے بند کیا جاتا ہے،روڈ یوزرز زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات پر سفر کرنے کو ترجیح دیں۔

 


متعلقہ خبریں