850ٹکٹوں کے بارے میں زبانی کلامی کیسے فیصلہ کرسکتا ہوں، بیرسٹر گوہر

بیرسٹر گوہر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ غیر ملکی جریدے میں چھپا آرٹیکل وکلاء کو زبانی طور پر ڈکٹیٹ کیا تھا ، اپنے وکلاء کو ہدایت کر دی تھی کہ میرے وی لاگز سے باقی چیزیں اٹھائی جائیں۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران بیرسٹر گوہرکا کہنا تھا کہ جیل سے ایک کاغذ تک باہر نہیں جاسکتا، مجھے ٹکٹوں کے بارے مشاورت کی اجازت نہیں دی گئی، مجھے نہیں معلوم کس کو ٹکٹ ملا کس کو نہیں،اور میں 850 ٹکٹوں کے بارے میں زبانی کلامی کیسے فیصلہ کرسکتا ہوں۔

راجہ ریاض الیکشن سے دستبردار ہو گئے

دوسری جانب  گوہر علی خان نے کہا ہےکہ میرے گھر پر اسلام آباد پولیس نے چھاپا مارا ہے۔ میرے بھتیجے کو مارا گیا ہے اور سارے کاغذات لیکر چلے گئے۔ خبرآئی ہے میرے گھر4 گاڑیاں گئی ہیں۔ میرے بھتیجے کو کومارا گیا ہے اور سارے کاغذات لیکر چلے گئے۔

چیئرمین تحریک انصاف کا مزید کہنا تھا کہ میرے گھر سے لیپ ٹاپ اور ضروری دستاویزات لے کر گئے ہیں۔

الیکشن 2024،کون کس کے مدمقابل، یاسمین راشد اور نواز شریف آمنے سامنے

ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ بیرسٹر گوہر کے گھر پر چھاپہ غلط فہمی کی بنا پر مارا گیا، اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے تھے، بیرسٹر گوہر کا گھر معلوم ہونے پر پولیس بغیر کوئی کارروائی واپس آئی، پولیس نہ کسی کو مارا گیا نہ کوئی دستاویزات لی گئیں۔


متعلقہ خبریں