راجہ ریاض الیکشن سے دستبردار ہو گئے

راجہ دانیال

پاکستان  تحریک انصاف کے سابق رہنما اور سابق اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے الیکشن سے دستبردار ہوتے ہوئے اپنے بیٹے دانیال کو نامزد کردیا۔

سابق رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض نے عام انتخابات میں این اے 104 سے دستبردار ہوگئے ہیں ، انہوں نے کہا کہ میری صحت خراب ہے جس کے باعث میں الیکشن میں حصہ نہیں لے سکوں گا میری جگہ اب میرا بیٹا دانیال الیکشن لڑے گا میری عوام سے درخواست ہے کہ میرے بیٹے کو ووٹ دیں ۔

گجرات، 5 بھائی ایک ہی ضلع سے الیکشن میں قسمت آزمانے کیلئے تیار

ذرائع کے مطابق راجہ دانیال نے ٹکٹ ریٹرننگ آفیسر کے پاس جمع کرادیے ہیں جبکہ راجہ دانیال پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوارہوں گے۔

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے سابق اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 104 سے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے تھے۔

الیکشن 2024،کون کس کے مدمقابل، یاسمین راشد اور نواز شریف آمنے سامنے
8 فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات کیلیے راجہ ریاض نے این اے 104 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے جس پر کوئی اعتراض نہیں اٹھایا گیاتھا۔

راجہ ریاض نے کاغذات نامزدگی منظور ہونے پر کہا تھا کہ اس حلقے سے میرے اور میرے بیٹے دانیال کے کاغذات منظور ہوگئے، بلے کا نشان بحال ہونے پر اب پی ٹی آئی میدان میں آئے۔

سابق رکن قومی اسمبلی عائشہ رجب علی کا آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان
رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ پیپلز پارٹی تو گزشتہ انتخابات میں بھی دوڑ سے باہر تھی، (ن) لیگ کے جس امیدوار کو ٹکٹ ملے گا اس کو سپورٹ کریں گے، لوڈشیڈنگ اور دہشت گردی نواز شریف نے ختم کی تھی۔

تاہم اب راجہ ریاض نے صحت خرابی کی وجہ سے اپنی جگہ اپنے بیٹا دانیال کو میدان اتار لیا ہے اور عوام سے درخواست کی ہے کہ جس طرح 2018 کے الیکشن مجھے عوام نے جیت سے ہمکنار کرایا تھا اس بار امید ہے کہ وہ میرے بیٹے کی جیت میں بھی بھرپور حصہ ڈالیں  گے۔

 

 


ٹیگز :
متعلقہ خبریں