پاکستان عوامی تحریک نے پیپلز پارٹی کی حمایت کا اعلان کر دیا


لاہور: پاکستان عوامی تحریک (پی اے ٹی) نے عام انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل پاکستان خرم نواز گنڈا پور اپنے ایک ویڈیو بیان میں اعلان کیا ہے کہ قومی اسمبلی کی نشست این اے 127 میں پیپلز پارٹی کی مکمل حمایت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی حمایت میں جلسہ بھی کریں گے اور حلقے میں پیپلز پارٹی کے لیے ہماری حمایت نظر آئے گی۔

یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن کے رہنما رانا محمود الحسن پیپلز پارٹی میں شامل

انہوں نے کہا کہ ہماری مخالفت صرف ن لیگ سے ہے کیونکہ ن لیگ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ہماری ملزم ہے اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کا انصاف ابھی تک نہیں ہوا۔ شہدا کے ورثا کو انصاف ملنا چاہیے۔ بلاول بھٹو زرداری کے شکر گزار ہیں کہ وہ ہمارے دفتر آئے اور سانحہ ماڈل ٹاؤن پر ہمارے مؤقف کی حمایت کی۔

خرم نواز گنڈا پور نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے 17 جون 2014 سے سانحہ ماڈل ٹاؤن پر ہمیشہ اصولی مؤقف اختیار کیا ہے اور ہم انتقامی سیاست کو ختم کرنا چاہتے ہیں، پیپلز پارٹی کی ہم نے پہلے ضمنی الیکشن میں بھی مدد کی تھی۔

دوسری جانب ملتان سے مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر رانا محمود الحسن پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے۔

مسلم لیگ ن کے سابق رہنما سینیٹر رانا محمود الحسن نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی اور پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھیں: میں حلقے میں وننگ امیدوار ہوں، دانیال عزیز

گیلانی ہاؤس کے مطابق سینیٹر رانا محمود الحسن قومی اسمبلی کی نشست این اے 150 سے پیپلز پارٹی کے امیدوار ہوں گے۔

رانا محمود الحسن نے مسلم لیگ ن کے ساتھ طویل وابستگی کے قومی اسمبلی کے 3 الیکشن لڑے۔ وہ 2002 اور 2008 کے الیکشن میں 2 مرتبہ رکن قومی اسمبلی بنے تاہم تیسری مرتبہ وہ 2013 میں شاہ محمود قریشی کے مقابلہ مین الیکشن ہار گئے تھے۔


متعلقہ خبریں