شفقت محمود ، عثمان بزدار الیکشن سے دستبردار

شفقت محمود

پی ٹی آئی کے اہم رہنما اور سابق وفاقی وزیر الیکشن سے دستبردار


سابق وفاقی وزیر اورپی ٹی آئی کے اہم رہنما شفقت محمود نے ملک میں اگلے ماہ ہونے والے عام انتخابات سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

جسٹس اعجاز الاحسن کے استعفے کے بعد سپریم جوڈیشل کونسل میں بڑی تبدیلی

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر انہوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ میں نے لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے- 130 اورصوبائی اسمبلی کے حلقے پی پی- 170 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے لیکن اب میں نے الیکشن سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیر میں بارشوں کی پیشگوئی

سابق وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے واضح کیا کہ وہ اب کسی بھی حلقے سے امیدوارنہیں ہیں اور دعاکیا کہ اللّٰہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔

دوسری جانب سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی الیکشن سے دستبردار ہوگئے ہیں ۔

پاکستان سپر لیگ نائن کا شیڈول جاری کر دیا گیا

جعفر بزدار کا کہنا ہے کہ عثمان بزدار نے پی پی 284 تونسہ سے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے ہیں۔

عثمان بزدار8 فروری کے انتخابات میں حصہ نہیں لینا چاہتے،عثمان بزدار نے دستبرداری کافیصلہ ذاتی مصروفیات کی وجہ سے کیا،میں آزادحیثیت میں پی پی 284 سے الیکشن لڑوں گا۔

پی ٹی آئی نے ملک بھر سےقومی اسمبلی کے امیدواروں کی فہرست جاری کردی

علاوہ ازیں مسرت جمشید چیمہ نے بھی این اے 121 سے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے ہیں،مسرت جمشید چیمہ نے پی پی 153 سے بھی کاغذات نامزدگی واپس لے لیے۔

مریم نواز نے بھی این اے 120 اورپی پی 160سے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے ہیں ،مریم نواز نے این اے 119 اور پی پی 159 سے پارٹی ٹکٹ جمع کرادیا،مریم نواز کے پولیٹکل سیکریٹری نے پارٹی ٹکٹ آراو کو جمع کرایا۔

 


متعلقہ خبریں