بین الاقوامی تجارتی عمل کو ہموار بنانے کے لئے روسی زبان میں ہیلپ لائن سروس متعارف

ہیلپ لائن

بین الاقوامی تجارتی عمل کو ہموار بنانے کے لئے غیر ملکی زبان میں ہیلپ لائن سروس متعارف


اسلام آباد(شہزاد پراچہ )پاکستانی معیشت کو مضبوط بنانے کے لئے پی ایس ڈبلیو نے اہم سنگ میل عبور کرلیا ہے۔

انٹربینک میں ڈالر 75مزید پیسے سستا

بین الاقوامی تجارت میں سہولیات کو فروغ دیتے ہوئے پی ایس ڈبلیو نے روسی زبان میں مخصوص ہیلپ لائن سروس کا آغاز کردیا۔ جس سے وسطی ایشیائی ممالک کے تاجر، بین الاقوامی تجارت میں فائدہ حاصل کرسکیں گے۔

ہیلپ لائن سروس کے متعارف کرانے کا مقصد زبان کی وجہ سے تجارتی عمل میں رکاوٹوں کو دور کرنا ہے، خاص طور پر ازبکستان اور تاجکستان کے تاجر،جو پاکستانی بندرگاہوں کو وسطی ایشیاء کے ساتھ درآمدات/برآمدات کے لیے ٹرانزٹ روٹس کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔

ہیلپ لائن نہ صرف رابطوں میں مضبوطی لائے گی بلکہ ٹرانزٹ ٹریڈ پر لاگو ہونے والے پاکستان کسٹمز اور تجارتی ضوابط کی تعمیل کو یقینی بنانے کے لیے بین الاقوامی تاجروں کی رہنمائی اور مدد بھی کرے گی۔

دوران میچ بھارتی کرکٹر ہارٹ اٹیک کے باعث چل بسا

ہیلپ لائن سروس متعارف کرانے کے ساتھ ساتھ، پی ایس ڈبلیو، وی باک سسٹم کے ٹرانزٹ ماڈیول میں روسی زبان کو شامل کرکے ایک اور اہم قدم اٹھا رہا ہے تاکہ تاجروں اور ان کے کلیئرنگ ایجنٹس کو ٹرانزٹ ڈکلریشن فائل کرنے میں سہولت فراہم کی جا سکے۔ جس پر جلد عمل درآمد کرلیا جائے گا۔ یہ قدم عالمی تاجروں کو جامع حل فراہم کرنے کے لیے PSW کے عزم کو بھی واضح کرتا ہے۔

کسی بھی قسم کی معلومات یا سوالات کے لئےکسٹمر سپورٹ کے نمائندگان سے پیر سے ہفتہ، صبح 9 سے شام 5 بجے تک رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ بین الاقوامی تاجر بالخصوص وسطی ایشیائی ممالک کے تاجر پی ایس ڈبلیو کی ہیلپ لائن 021-111-111-779 پر 3 ملا کر روسی زبان میں رہنمائی حاصل کرسکتے ہیں۔

سولر پینلز کی قیمتوں میں ناقابل یقین کمی ہوگئی

پاکستان نے حال ہی میں ازبکستان اور تاجکستان کے ساتھ ٹرانزٹ معاہدوں پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت پاکستان کو تجارت، ٹرانزٹ اور ٹرانس شپمنٹ میں مرکزی حیثیت حاصل ہوگی، اور وسطی ایشیاء اور دیگر ممالک کے ساتھ علاقائی رابطوں کو فروغ ملے گا۔

پی ایس ڈبلیو کا یہ قدم نہ صرف زبان کی رکاوٹوں کو کم کرے گا بلکہ کاروبار کرنے میں آسانی اور معلومات تک رسائی کو یقینی بنا کر تجارت میں بھی اضافہ کرے گا۔

یورپی یونین نے پاکستان کاجی ایس پی پلس سٹیٹس 2027 تک بڑھا دیا

پی ایس ڈبلیو ایک مربوط ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے جو تجارت اور نقل و حمل سے منسلک فریقین کو معیاری معلومات اور دستاویزات کو سنگل انٹری پوائنٹ کے ساتھ داخل کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے تاکہ درآمد، برآمد، اور ٹرانزٹ سے متعلقہ ریگولیٹری تقاضوں کو پورا کیا جا سکے۔

اس کا مقصد پاکستان کی سرحد پار تجارت کو ڈیجیٹلائز کرکے ، کاغذ پر مبنی دستاویزات کو ختم کرکے کاروبار کرنے کے وقت اور لاگت کو کم کرنا ہے۔

جرم ثابت ، نیپال کے سٹار کرکٹر کو 8 سال قید کی سزا سنادی گئی

پی ایس ڈبلیو، ایک ایسا ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے جو پاکستان کے تجارتی منظر نامے کو بدل دے گا۔ یہ کسٹمز اور دیگر سرکاری ایجنسیوں کے سرحد پار تجارت سے متعلق طریقہ کار کو خودکار بناتا ہے اور ان کے ساتھ انضمام کرکے تجارت کو مزید تیز، زیادہ قابل رسائی اور بجٹ کے موافق بناتا ہے۔


متعلقہ خبریں