سولر پینلز کی قیمتوں میں ناقابل یقین کمی ہوگئی

solar pannels

مارکیٹ میں سولر پینلز کی قیمتیں کہاں تک جا پہنچیں؟


ملک میں سولر پینلز کی قیمتوں میں 50 فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر 12 سے 15 جنوری کے دوران موسم کے حوالے سے چلنے والی خبریں بے بنیاد قرار

70 ہزار والے سولر پینل کی قیمت 30 ہزار روپے تک گرگئی ہے۔مارکیٹ میں 165 واٹ کی سولر پلیٹ 15 ہزار روپے سے کم ہو کر 10 ہزار روپے پر آگئی ہے۔

بجلی  کی طویل لوڈشیڈنگ کے باعث شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے جس کی وجہ سے شہریوں کا رجحان سولر پینلز کی خریداری کی طرف بڑھ رہا ہے۔

سیکرٹری داخلہ، آئی جی اسلام آباد اختلافات،اسلام آباد پولیس کے افسران کی ترقیاں کالعدم قرار

دوسر یجانب سائنسدانوں نے ایک نئی قسم کے سولر پینل کی تیاری میں پیشرفت سامنے کی ہے جو سورج کی روشنی کو زیادہ مقدارمیں جذب کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔برطانوی سائنسدانوں نے نئی قسم کے سولر پینل کو سولر لیف (leaf) کا نام دیا ہے، یہ ابھی کانسیپٹ مرحلے سے گزر رہا ہے جو دیکھنے میں کسی پتے کی طرح نظر آتاہے۔

اس حوالے سے ایک تحقیق جرنل نیچر کمیونیکیشنز میں شائع ہوئی جس کے مطابق یہ سولر پینل اضافی تھرمل انرجی استعمال کر سکتا ہے جبکہ اس کے لیے عام سولر پینلز کے مقابلے میں سورج کی زیادہ روشنی جذب کرنا بھی ممکن ہوگا۔

سندھ میں سردی کے پیش نظر سکولوں کے اوقات کارتبدیل

محققین کا ماننا ہے کہ اس نئی ٹیکنالوجی سے سولر لیف کو زیادہ بجلی بنانے میں مدد ملے گی۔اس نئی ٹیکنالوجی کے لیے پودوں کے بخارات کے اخراج کے نظام کو مدنظر رکھا گیا ہے، جس کے ذریعے پودے اپنے پتوں سے زیادہ مقدار میں پانی جڑوں میں منتقل کرکے خود کو ٹھنڈا رکھتے ہیں۔

محققین کا ماننا ہے کہ اس نظام کی نقل پر مبنی سولر لیف کو بھی خود کو ٹھنڈا رکھنے میں مدد ملے گی اور وہ سورج کی روشنی کو زیادہ جذب کرسکے گا۔عام سولر پینلز کی افادیت وقت گزرنے کے ساتھ گھٹ جاتی ہے مگر محققین کا ماننا ہے کہ سولر لیف سورج کی 13.2 فیصد زیادہ توانائی اپنے اندر جمع کرسکے گا۔

ٹی20 کرکٹ ورلڈکپ 2024 کا شیڈول جاری

اس کے ساتھ ساتھ یہ سولر پینل اپنے اندر جمع ہونے والی حرارت کو تازہ پانی اور تھرمل انرجی کی تیاری کے لیے بھی استعمال کرسکے گا۔فی الحال یہ سولر پینل کانسیپٹ مرحلے سے گزر رہا ہے اور ابھی واضح نہیں کہ حقیقی دنیا میں کب تک یہ ٹیکنالوجی دستیاب ہوگی۔


متعلقہ خبریں