یورپی یونین نے پاکستان کاجی ایس پی پلس سٹیٹس 2027 تک بڑھا دیا

جی ایس پی پلس سٹیٹس

یورپی یونین نے پاکستان کو بڑی خوشخبری سنا دی


یورپی یونین  کی سفیر رائنا کیونکا نے کراچی کی تاجر برادری پر زور دیا ہے کہ وہ یورپی یونین کو اپنی برآمدات کے دائرہ کار کو وسیع اور متنوع بنائے تاکہ پاکستان یورپی یونین کے جی ایس پی پلس سٹیٹس کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھاسکے جسے حال ہی میں 2027 تک مزید 4 سال کیلئے بڑھا دیا گیا ہے۔

دوران میچ بھارتی کرکٹر ہارٹ اٹیک کے باعث چل بسا

ان خیالات کا اظہار انہوں نے  کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری  کے دورے کے موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

رائناکیونکا نے کہا کہ جی ایس پی پلس پاکستان کی معیشت کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے جس سے فائدہ اٹھانے والے نہ صرف ٹیکسٹائل کے پروڈیوسرز بلکہ ٹیکسٹائل فیکٹریوں میں کام کرنے والے لوگ بھی شامل ہیں۔

میٹرک اسلامیات اور مطالعہ پاکستان کے نمبرز بڑھا دئیے گئے

جی ایس پی پلس گزشتہ 10 سالوں کے دوران معاشی لحاظ سے انتہائی مثبت اور مفید رہا ہے کیونکہ اس نے یورپی یونین کو پاکستان کی برآمدات میں 108 فیصد اضافہ کرنے میں مدد کی ہے جبکہ اس پروگرام کے آغاز سے یورپی یونین کی درآمدات میں بھی 40 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لیے یورپی یونین کا جی ایس پی پلس سٹیٹس قوائد کے فریم ورک میں بغیر کسی تبدیلی کے بڑھا دیا گیا ہے اس لیے 2027 تک سب کچھ ویسا ہی رہے گا۔

پشاور کےارباب نیازکرکٹ سٹیڈیم میں تعمیراتی کام کب تک مکمل ہوگا؟ تاریخ سامنے آگئی

ہمارے ہاں بھی جون 2024 میں انتخابات ہیں جس کا مطلب ہے کہ پارلیمنٹ اور یورپی یونین کے کمیشن میں سیاسی تبدیلی آئے گی۔ایک بار جب سب کچھ طے ہو جائے گا توہمیں توقع ہے کہ نئی پارلیمنٹ اور یورپی یونین کے رکن ممالک کی کونسل ایک بار پھر پاکستان کے ساتھ جی ایس پی پلس کے لیے نئی ہدایت پر مذاکرات شروع کریں گی جو پچھلے سال نہ ہو سکا۔

آصف زرداری کو حلقہ این اے 207شہید بینظیر آباد سے پارٹی ٹکٹ جاری

اگرچہ جی ایس پی پلس میں مزید چار سال کی توسیع کی گئی ہے لیکن اگریورپی یونین نئی ہدایت لے کر آتی ہے تو یہ 2027 سے پہلے ہی نافذالعمل ہوجائے گی۔


متعلقہ خبریں