عام انتخابات 2024، پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب میں میدان مار لےگی، اعزاز سید

اعزاز سید

سینئر تجزیہ کار اعزاز سید نے کہا ہے کہ عام انتخابات 2024 میں پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب میں میدان مار لےگی۔ 

ہم نیوز کے پروگرام ” ہم دیکھیں گے منصور علی خان کیساتھ” میں میزبان نے سوال پوچھا کہ پنجاب، سندھ اور مرکز میں  کونسی پارٹی سب پر حاوی ہو گی؟ جس کے جواب میں اعزاز سید نے کا کہنا تھا کہ پنجاب میں پاکستان مسلم لیگ ن کا پاکستان تحریک انصاف سے مقابلہ ہےپنجاب سےن لیگ جیت جائے گی۔

انہوں نے کہا ہے کہ خیبر پختونخواہ میں کلیئرٹی ہوئی تو وہاں سے آزاد امیدوار زیادہ سیٹیں نکالیں گے، یعنی اگر بلا تحریک انصاف کے پاس نہ ہوا توآزاد امیدوار اور اگر ہوا تو پھر اس میں کوئی شق نہیں ہے کہ تحریک انصاف وہاں سے واضح مارجن سے جیت جائے گی۔جبکہ سندھ سے پاکستان پیپلز پارٹی کے پاس ہی رہے گا۔

اعزاز سید کا کہنا تھا کہ مرکز میں حکومت ن لیگ کی ہو گی۔

سابق رکن اسمبلی چودھری رحمان نصیر مرالہ (ن ) لیگ میں شامل ہوگئے

پروگرام میں موجود سینئر صحافی ارشاد بھٹی کا  سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ میرے خیال اگر بلا پی ٹی آئی کے پاس ہوا تو پنجاب میں پاکستان تحریک انصاف سب سے زیادہ سیٹیں نکالے گی جبکہ مسلم  لیگ ن لاہور میں ہارے گی۔ اس طرح خیبر پختوخواہ میں بھی تحریک انصاف جیت جائے گی ۔

سینئر تجزیہ کار کا کہنا تھا کہ سندھ پاکستان پیپلز پارٹی کے پاس رہے گاجبکہ مرکز میں پی ڈی ایم ٹائپ حکومت کا قیام عمل میں آئے گاجو عمران خان کے مخالفت میں بنے گی۔

ایک اور سیاسی جماعت نے ’’بلے‘‘ کا انتخابی نشان مانگ لیا

سینئر تجزیہ کار عامر الیاس رانا کا سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ میں آج کے ماحول کو مد نظر رکھ کر کہہ رہاہوں، تحریک انصاف کے پاس بلا ہے یا نہیں، وہ کسی حکومت میں نہیں ہوگی۔ خواہ وہ خیبر پختونخواہ ہی کیوں نہ ہو اس بار پی ٹی آئی کے جیتنے کے چانسزنہیں ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ ن سادہ اکثریت بھی لے تو تب بھی باقی پارٹیاں ان کیساتھ حکومت میں ہونگی۔

 


متعلقہ خبریں