سابق رکن اسمبلی چودھری رحمان نصیر مرالہ (ن ) لیگ میں شامل ہوگئے

چودھری رحمان نصیر

گجرات، سابق رکن قومی اسمبلی چودھری رحمان نصیر مرالہ پاکستان مسلم لیگ (ن )میں شامل ہوگئے۔

پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سابق رکن قومی اسمبلی چودھری رحمان نصیر مرالہ سمیت سابق تحصیل ناظم چودھری عرفان نصیر مرالہ اور ڈاکٹر شوکت مرالہ (ن) لیگ میں شمولیت اختیار کر لی۔

نجیب ہارون ایم کیو ایم پاکستان میں شامل

لاہور میں پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف سے ملاقات تینوں رہنمائوں نے ملاقات کی اور پارٹی قیادت پر بھر پور اعتماد کرتے ہوئے ن لیگ میں شامل ہونے کا اعلان کیا ۔

اس موقع پرچودھری عابدرضاکوٹلہ اور رانا ثنااللہ بھی موجود تھے۔ خیال رہے کہ چودھری رحمان نصیر مرالہ ،چودھری عرفان نصیر مرالہ سابق صدر پاکستان چودھری فضل الہی کے پوتے ہیں۔

مجلس وحدت المسلمین کے رہنماء سید علی حسن نقوی کا آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان

واضح رہے کہ چند روز قبل پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) ٹھٹھہ کے رہنما رسول بخش جاکھرو نے نوازلیگ میں شمولیت اختیارکی تھی ۔ن لیگ میں شمولیت اختیا رکرنے والے رسول بخش جاکھرو قومی اسمبلی کے حلقے این اے 225 ٹھٹھہ اور پی ایس 75 ٹھٹھہ سے پاکستان  مسلم  لیگ ن کے امیدوار ہونگے۔

پی پی رہنما رسول بخش جاکھرو نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ن لیگ سندھ کے صدر بشیرمیمن سے ملاقات کی اور ن لیگ میں باضابطہ شمولیت کااعلان کیاتھا۔

سردار علی خان کا پی ٹی آئی پی میں شمولیت کافیصلہ

انہوں نے بشیر میمن سے قومی و صوبائی حلقے کا ٹکٹ دینے کا مطالبہ کیا ہے صوبائی صدر ن لیگ کی یقین دہانی کے بعد انہوں نے ن لیگ کے پلیٹ فارم سے اپنی انتخابی سرگرمیاں شروع کردیں ہیں۔

رسول بخش جاکھرو نے کہا ہے کہ پی پی پی میں عوام اور کارکنان کی کوئی عزت نہیں ہے اس لیے ن لیگ میں شامل ہونےکا اصولی فیصلہ تھا۔


متعلقہ خبریں