علی امین گنڈاپور کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی

علی امین گنڈاپور

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کےرہنما اور سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی۔

پشاور ہائیکورٹ ڈیرہ بینچ نے اپیلیں منظور کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور کو صوبائی اور قومی اسمبلی کی نشستوں پر الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی۔علی امین گنڈاپور کے این اے44، پی کے112 اور 113 سے کاغذات مسترد  ہو گئے تھے۔

مجھے نہیں لگتا نواز شریف چوتھی بار وزیراعطم بنے گا، بلاول بھٹو

وکیل علی امین گنڈاپور نے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ ڈیرہ بینچ نے علی امین گنڈاپور کی اپیلیں منظور کیں، علی امین صوبائی اور قومی اسمبلی کی نشستوں پر الیکشن لڑسکتے ہیں۔

چودھری نثار علی خان کا آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان

خیال رہے کہ  پاکستان تحریک انصاف کے رہنما میاں اسلم اقبال کو بھی الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت مل گئی ہے۔

کاغذات نامزدگی سے متعلق ریٹرنگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپیلوں پر سماعتوں کا فیصلہ جاری کیا تھا۔ لاہور ہائیکورٹ کے ایپلٹ ٹریبونل کے جج جسٹس طارق ندیم نے سابق وزیر میاں اسلم اقبال کے پی پی 171 سے کاغذات نامزدگی مستر د کر نے کاریٹرنگ افسر کا فیصلہ کالعدم قراردیاتھا ۔

سرنڈر کرنے تک پی ٹی آئی روپوش اراکین کو قانونی رکاوٹوں کا سامنا ہوگا، نگران وزیراعظم

ایپلٹ ٹربیونل نے پی ٹی آئی رہنما کی کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیل منظور کی۔  یادر ہے کہ ریٹرننگ افسر نے پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 171 سے میاں اسلم کے کاغذات نامزدگی مستر دکر دیے تھے۔

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور دیگر رہنماوں کی اعجاز الحق سے ملاقات

واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ ایپلٹ ٹریبونل نے پی ٹی آئی کے رہنما حماد اظہر کے لاہور کے حلقہ این اے 129 اور پارٹی کارکن صنم جاوید کے حلقہ این اے 119، 120 اور پی پی 150 سے کاغذاتِ نا مزدگی مستر د کرنے کے خلاف اپیل بھی خارج کر دی۔


متعلقہ خبریں