شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کا دھماکا ، بکریاں چرانے والے 3 بچے جاں بحق

وزیرستان دھماکا

شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی میں بارودی سرنگ کے دھماکے سے تین بچے جاں بحق ہو گئے۔

شمالی وزیرستان پولیس نے بتایا کہ کھجوری کے علاقے میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں بکریاں چرانے والے 3 بچے جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق بچوں کی عمریں 5 سے 15 سال کے درمیان ہیں ، جن کی لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

شمالی وزیرستان: بارودی سرنگ دھماکے میں پاک فوج کا سپاہی شہید

واضح رہے کہ شمالی وزیرستان اور جنوبی وزیرستان میں اب تک درجنوں افراد بارودی سرنگ کے دھماکوں میں زندگی ہار بیٹھے ہیں جبکہ سینکڑوں معذور ہو چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں