2024 ء میں 2013ء کے مقابلے میں تین فیصد کم امیدواروں کے کاغذات مسترد ہوئے


2024ء کے عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی 2013 کے عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے مقابلے میں تین فیصد کم منسوخ ہوئے ہیں۔

2024ء میں 11فیصد امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے جبکہ 2013 میں 14 فیصد امیدواروں کے کاغذات نامزدگی اعتراض لگا کرمنسوخ کردیے گئے تھے۔

ہم انوسٹی گیشن ٹیم کی تحقیق کے مطابق 1988سے 2024 تک انتخابات کے اعدادوشمار سے پتہ چلتا ہے کہ گزشتہ 9 انتخابات میں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی منسوخی کا مجموعی تناسب 9 فیصد رہا ہے۔

عام انتخابات 1988 سے 2024 تک مجموعی طور پر 140331 امیدواروں نے اپنے کاغذات جمع کرائے تھے، ہم انویسٹی گیشن ٹیم کی تحقیقات سے معلوم ہوتا ہے کہ عام انتخابات 1988 سے 2024 تک مجموعی طور پر12580 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے۔

رواں سال کے انتخابات کے لئے جمع کرائے گئے کل 28626 میں سے 3240 امیدواروں کے کاغذات مسترد ہوئے ہیں، تحقیق کے مطابق 2024 کے عام انتخابات کے لئے مجموعی طور پر 28626 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے تھے۔

سرکاری اعدادوشمار سے معلوم ہوتا ہے کہ 2018 کے عام انتخابات میں 9 فیصد یعنی 1893 امیدواروں کے کاغذات مسترد ہوئے، 2018 کے عام انتخابات میں مجموعی طور پر 20099 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے تھے،سرکاری اعدادوشمار یہ بھی بتاتے ہیں کہ قومی اور صوبائی اسمبلی 2013 کے انتخابات میں 14 فیصد یعنی 3916 امیدواروں کے کاغذات مسترد ہوئے، تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ پچھلے 2013 کے عام انتخابات میں مجموعی طور پر28302 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے تھے۔

ملک بھر میں 3 ہزار 240 امیدواروں کے کاغذات مسترد کیے گئے ، الیکشن کمیشن

قومی اور صوبائی اسمبلی 2008 کے انتخابات میں 7 فیصد یعنی 989 امیدواروں کے کاغذات مسترد ہوئے، 2008 کے عام انتخابات میں مجموعی طور پر 14961 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے تھے۔

قومی اور صوبائی اسمبلی 2002 انتخابات میں 8 فیصد یعنی 1019 امیدواروں کے کاغذات مسترد ہوئے، 2002 کے عام انتخابات میں مجموعی طور پر 12077 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے تھے۔

قومی اور صوبائی اسمبلی 1997 کے انتخابات میں 7 فیصد یعنی 784 امیدواروں کے کاغذات مسترد ہوئے، 1997 کے عام انتخابات میں مجموعی طور پر 10455 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے تھے۔

قومی اور صوبائی اسمبلی 1993 کے انتخابات میں 2 فیصد یعنی 136 امیدواروں کے کاغذات مسترد ہوئے، 1993 کے عام انتخابات میں مجموعی طور پر 8735 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے تھے۔

قومی اور صوبائی اسمبلی 1990 انتخابات میں 1 فیصد یعنی 116 امیدواروں کے کاغذات مسترد ہوئے، 1990 کے عام انتخابات میں مجموعی طور پر 9248 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے تھے۔

1988 کے عام انتخابات میں مجموعی طور پر 7828 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے تھے،قومی اور صوبائی اسمبلی 1988کے انتخابات میں 1 فیصد یعنی 87 امیدواروں کے کاغذات مسترد ہوئے تھے۔


متعلقہ خبریں