ملک بھر میں 3 ہزار 240 امیدواروں کے کاغذات مسترد کیے گئے ، الیکشن کمیشن


اسلام آباد ( شہزاد پراچہ)عام انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی مسترد یا منظور ہونے کا ڈیٹا جاری کر دیا گیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھر میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں پر 3 ہزار 240 امیدواروں کے کاغذات مسترد کیے گئے، قومی اسمبلی کے 1024 اور صوبائی اسمبلیوں کے 2216 امیدواروں کے کاغذات مسترد کیے گئے۔

الیکشن کمیشن نے ایک بار پھر انتخابی شیڈول میں تبدیلی کر دی

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ امیدواروں کے کاغذات مسترد ہونے کے بعد 22 ہزار 711 امیدوار میدان میں رہ گئے ہیں، ملک بھر سے 25 ہزار 951 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔

پنجاب سے قومی اسمبلی کے 521،اسلام آباد کے 93، سندھ  166 ، خیبرپختونخوا 152، بلوچستان سے 92  امیدواروں کے کاغذات مسترد ہوئے۔ اس کے علاوہ پنجاب اسمبلی سے 943، سندھ 520، خیبرپختونخوا 367 جبکہ بلوچستان اسمبلی سے 386امیدواروں کے کاغذات مسترد ہوئے۔

تحریک انصاف کا کاغذات مسترد ہونے کیخلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان

الیکشن کمیشن نے مزید بتایا کہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی جنرل نشستوں پر 252 خواتین کے کاغذات مسترد ہوئے۔


متعلقہ خبریں