نواز شریف کی کاغذات نامزدگی منظوری کے خلاف الیکشن ٹریبونل میں اپیل


لاہور این اے 130 سے نواز شریف کی کاغذات نامزدگی منظوری کے خلاف الیکشن ٹریبونل میں اپیل دائر کر دی گئی۔

یہ اپیل پاکستان عوامی محاذکے سربراہ اشتیاق چودھری ایڈووکیٹ نے دائر کی، انہوں نے اپیل میں موقف اختیار کیا کہ سابق وزیراعظم کو سپریم کورٹ نے تاحیات نااہل قرار دیا۔

تحریک انصاف کا کاغذات مسترد ہونے کیخلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان

اپیل کنندہ نے موقف اختیار کیا کہ نوازشریف الیکشن لڑنے کے اہل نہیں، ریٹرننگ افسر نے حقائق کے برعکس نوازشریف کے کاغذات نامزدگی منظور کئے۔

درخواست گزار نے الیکشن ٹریبونل سے استدعا کی کہ نوازشریف کے کاغذات نامزدگی مسترد کرکے نااہل قرار دیا جائے۔


متعلقہ خبریں