ہم نیٹ ورک کی جانب سے پوری قوم کو نئے سال کی خوشیاں مبارک

2024

ہم نیٹ ورک کی جانب سے پوری قوم کو نئے سال کی خوشیاں مبارک


دنیا کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی نئے سال 2024 کا شاندار آغاز ہو گیا ہے۔ ہم نیٹ ورک نے بھی اہل وطن کو نئے سال کی مبارکباد پیش کی ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، کراچی، لاہور، راولپنڈی، ملتان، پشاور، کوئٹہ، فیصل آباد، پاکپتن، چنیوٹ، گوجرانوالہ، مری اور حیدرآباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں نئے سال کا استقبال شہریوں نے سخت سردی اور بعض مقامات پر برفباری کے باوجود نہایت جوش و خروش سے کیا ہے۔

نئے سال کے آغاز پر مسلمانوں کی بڑی تعداد نے اللہ رب العزت کے حضور سجدہ ریز ہو کر دعا کی کہ نیا سال پاکستان اور پاکستانیوں کے لیے خیر و برکت کا سال ثابت ہو اور اہل وطن کو وہ تمام خوشیاں میسر آئیں جن کی وہ دعائیں کرتے ہیں۔

اہل وطن نے اس موقع پرانسانیت و عالم اسلام کے لیے بھی خصوصی دعائیں کیں۔

مختلف شہروں میں نیو ائیر نائٹ پر امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے پولیس نے سیکیورٹی پلان تشکیل دئیے ہیں ۔

سال نو کا باقاعدہ آغاز نیوزی لینڈ اور پھر چند لمحوں بعد آسٹریلیا سے ہوا۔ سڈنی ہاربر پر شاندار آتش بازی کی گئی۔


متعلقہ خبریں