الیکشن کمیشن نے نگران حکومت کو سرکاری اداروں کی نجکاری سے روک دیا

پاک ایران کشیدگی

ایران سے کشیدگی پاکستان نے ایک اور بڑا قدم اٹھا لیا


الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نگران حکومت کو سرکاری اداروں کی نجکاری سے روک دیا ہے۔

الیکشن سیکیورٹی ، پنجاب نے فوج کی خدمات طلب کرلیں

معتبر ذرائع نے ہم انویسٹگیشن ٹیم کو بتایا ہے کہ الیکشن کمیشن نے اپنے ایک خط کے ذریعے نگران حکومت کو کہا ہے کہ وہ بڑی ٹرانزیکشنز میں نہ جائے بلکہ اپنے روزمرہ کے کام کیلیے اخراجات اور ٹرانزیکشنز کرے۔

بڑے اداروں کی نجکاری نگران حکومت کے مینڈیٹ میں شامل نہیں ،حکومت کو خط کے ذریعے مزید کہا گیا ہے کہ نگران حکومت صرف معمول کے انتظامی امور کیلیے ٹرانزکشن کرنے کی مجاز ہے۔

الیکشن کمیشن نے قومی میڈیا کیلئے 17 نکاتی ضابطہ اخلاق جاری کر دیا

ذرائع نے بتایا ہے کہ بڑی ٹرانزیکشنز نگران حکومت کے اختیار میں نہیں ٓآتی اور وہ اس سے اجتناب کرے۔

نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ کی حکومت نے اپنے ایجنڈے پر نجکاری کیلیے کئی بڑے خسارے میں ہونے والے اداروں کو اپنی پرائیوٹائزیشن کی ایکٹو لسٹ میں شامل کیا تھا۔

نجکاری کے عمل سے گزرنے والے اداروں میں قومی ائیر لائن، اسٹیل ملز وغیرہ شامل کئے گئے تھے۔

نگران حکومت نے حتی کہ قومی ائیر لائن کی نجکاری کیلیے 70 لاکھ ڈالرز کے عوض ایک بین الاقوامی فنانشل ایڈوائز کی خدمات بھی حاصل کرلی  تھی۔

سٹیٹ بینک نے بینک صارفین کی شکایات کے ازالے کے لیے پورٹل ’’سنوائی‘‘ کا آغاز کر دیا

حکومت پاکستان قومی ائیرلائن کی نجکاری کے لیے ایک غیرملکی فنانشل ایڈوائزر فرم کو 70 لاکھ امریکی ڈالرز ادا کرے گا، اس مقصد کیلیے پاکستان نے غیرملکی فرم ارنسٹ اینڈ ینگ کی خدمات پی آئی اے نجکاری کیلیے پچھلے ماہ حاصل کی تھی۔

ہائرکی گئی بین الاقوامی فنانشل ایڈوائزر، ارنسٹ اینڈ ینگ، کی سربراہی میں قائم کنسورشیم نے اپنے پہلے فیزکی رپورٹ بھی جمع کرادی۔

پہلے فیزکی تکمیل پر فرم کومعاوضے کا 25 فیصد یعنی ساڑھے 17 لاکھ ڈالرز کی ترسیل کا عمل شروع بھی ہوگیا۔

دھند نے دبئی کو بھی لپیٹ میں لے لیا ،ڈرائیورز کیلئے ہدایات جاری

فرم نے پہلے فیزمیں پروجیکٹ چارٹر،عملدرآمد پلان اورقانونی عمل نجکاری کمیشن کے حوالے کردیا۔

دوسرے فیز میں پاکستان ساڑھے دس لاکھ ڈالرزسے زائد کی ادائیگی ہوگی، فرم دوسرے فیزمیں شیڈول اف ارینجمنٹ پلان پیش کرے گی۔

تیسرے فیزمیں کمپنی فائلنگ اپرول منصوبہ پیش ہوگا، تیسرے مرحلے کیلیے پاکستان فرم کو ساڑھے چوبیس لاکھ ڈالرزادا کریگا۔

ڈالر کی قیمت میں کمی، سولر پینلز کی قیمتیں گر گئیں

آخری مرحلے پر پی آئی اے نجکاری کی ٹینڈرپلان اورکمپنیوں کے مدعوں کرنے کا پلان ہوگا، اخری مرحلے میں فرم کو ساڑھے سترہ لاکھ ڈالرز کی ادائیگی ہوگی۔

پی آئی اے نجکاری کیلیے چار بین الاقوامی کمپنیوں نے اپنی فناشل پروپزل جمع کرائی تھی۔

ہم انویسٹگیشن ٹیم نے نگران نجکاری وزیر فواد حسن فواد کا موقف جاننے کیلیے رابطہ کیا لیکن اس سٹوری کے آنے تک انکے جواب کا انتظار تھا۔


متعلقہ خبریں