الیکشن سیکیورٹی ، پنجاب نے فوج کی خدمات طلب کرلیں

سکیورٹی فورسز

عام انتخابات میں سیکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے پنجاب حکومت نے وفاقی حکومت سے پاک فوج کی خدمات مانگ لیں۔

مخصوص نشستوں کیلئے الیکشن شیڈول میں تبدیلی

سرکاری ذرائع نے ہم انویسٹگیشن ٹیم کو تصدیق کی ہے کہ پنجاب حکومت نے صوبے میں فوج کی خدمات لینے کا فیصلہ کیا ہے اس کیلئے وفاقی حکومت کو خط بھی لکھا جا رہا ہے، یہ فیصلہ کل وزیراعلی کی زیر صدارت ایک اہم سیکیورٹی اجلاس میں کیا گیا تھا۔

ایم کیو ایم کے سابق رہنمارضا ہارون اورانیس ایڈووکیٹ پیپلز پارٹی میں شامل

سرکاری ذرائع نے بتایا ہے کہ پرامن انتخابات کے انعقاد کیلئے صوبے کو ڈھائی لاکھ فوجی جوانوں کی ضرورت ہے جو 51000 سے زائد پولنگ سٹیشن پر پنجاب پولیس اور دوسرے سیکیورٹی اہلکاروں کی الیکشن کے دن معاونت کرینگے۔

یکم جنوری سے پٹرول سستا ہو نے کا امکان

ایک ذمہ دار افسر نے ہم انویسٹگیشن ٹیم کو بتایا ہے کہ ڈھائی لاکھ فوجی اہلکاروں کیلئے وفاق کو لکھ رہے ہیں، پنجاب حکومت کو پولنگ ڈے کیلئے ڈھائی لاکھ اہلکاروں کی اضافی نفری درکار تھی۔

مجموعی طور پر 55 فیصد پولنگ سٹیشن حساس قرار دیے گیے ہیں، پنجاب میں 6ہزار 600پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس ہیں۔

پنجاب :موسم سرما کی تعطیلات میں 7 جنوری تک توسیع پر غور

پنجاب میں مجموعی طور 51821 پولنگ سٹیشن پر 1 لاکھ 25 ہزار پولیس اہلکار ڈیوٹی سرانجام دینگے، صوبے میں 15829 پولنگ سٹیشن کو حساس قرار دیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں