جنوبی یورپ کے ممالک کو پاکستان کی فاضل تجارت کے حجم میں اضافہ، اسٹیٹ بینک

اسٹیٹ بینک

جنوبی یورپ کے ممالک کو پاکستان کے فاضل تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں جنوبی یورپ کو پاکستانی برآمدات میں 4.10 فیصداضافہ اور جنوبی یورپ سے درآمدات میں سالانہ بنیاد پر16.77 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے نومبرتک یونان،اٹلی،سپین اورجنوبی یورپ کے دیگرممالک کو برآمدات سے ملک کو1.311 ارب ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 4.10 فیصدزیادہ ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں جنوبی یورپ کے ممالک کوبرآمدات سے ملک کو1.260 ارب ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا۔ نومبرمیں جنوبی یورپ کوبرآمدات کاحجم 245.74 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو اکتوبر میں 292.44 ملین ڈالر اور گزشتہ سال نومبرمیں 243.11 ملین ڈالرتھا۔

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں گزشتہ ہفتے کے دوران استحکام رہا، ادارہ شماریات

مالی سال 2023 میں جنوبی یورپ کے ممالک کو برآمدات سے ملک کو2.980 ارب ڈالر زرمبادلہ حاصل ہواتھا۔ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں جنوبی یورپ کے ممالک سے درآمدات میں سالانہ بنیاد پر16.77 فیصد کمی ریکارڈکی گئی۔

جاری مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں جنوبی یورپ سے درآمدات پر300.10 ملین ڈالرکا زرمبادلہ صرف ہواجو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 350.44 ملین ڈالرتھا۔

نومبرمیں جنوبی یورپ سے درآمدات کاحجم 87.44 ملین ڈالرریکارڈ کیا گیا جو اکتوبر میں 66.35 ملین ڈالراورگزشتہ سال نومبرمیں 67 ملین ڈالرتھا۔

مالی سال 2023 میں جنوبی یورپ سے درآمدات پر883.89 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواتھا۔


متعلقہ خبریں