میلبرن ٹیسٹ دوسرا دن، پاکستان نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز بنا لئے


میلبرن ٹیسٹ کے دوسرے دن پاکستان نے  6 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز بنا لئے، پاکستان کو آسٹریلیا کا پہلی اننگز کا سکور برابر کرنے کیلئے ابھی 124 رنز درکار ہیں اور اس کی چار وکٹیں باقی ہیں۔

پاکستان کی جانب سے عبداللہ شفیق اور امام الحق نے اننگ کا آغاز کیا ہے۔ انعام الحق 10 رنز بنا کر نیتھن لیون کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کا مجموعی سکور جب 124 ہوا تو عبداللہ شفیق آئوٹ ہو گئے، انہوں نے 62 رنز بنائے، کمنز نے انہیں اپنی ہی گیند پر کیچ آئوٹ کیا،

پاکستان کی تیسری وکٹ 131 رنز پر گری، بابر اعظم نے ایک رنز بنایا اور وہ بھی پیٹ کمنز کا شکار بنے۔

پاکستان ٹیم کے کپتان 54 رنز بنا کر لیون کی گیند پر مارش کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہو گئے، پاکستان کی چوتھی وکٹ 147 رنز پر گری۔

سعود شکیل پاکستان کے مجموعی سکور151 رنز پر 9 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔ اس پاکستان کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی۔

پاکستان کی چھٹی وکٹ 170 کے مجموعی سکور پر گری، آغا سلمان پانچ رنز بنا کر کمنز کی گیند پر کیچ آئوٹ ہوئے۔

دوسرے دن کا کھیل ختم ہوا تو محمد رضوان 29  اورعامر جمال 2  رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔

اس سے قبل دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن پہلے سیشن میں پاکستانی باؤلرز نے شاندار باؤلنگ کی اور آسٹریلیا کے سات کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

واضح رہے کہ پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، آسٹریلیا نے پہلے دن 3 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنائے۔

آسٹریلیا کی جانب سے ڈیوڈ وارنر اور عثمان خواجہ نے اننگز کا آغاز کیا، ڈیوڈ وارنر نے 38 رنز بنائے اور وہ سلمان آغا کی گیند پر بابر اعظم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

عثمان خواجہ 42 رنز بنائے اور وہ حسن علی کا شکار بنے، سلمان آغا نے ان کا کیچ تھاما، آسٹریلیا نے 2 وکٹوں پر 114 رنز بنائے تھے کہ بارش کی وجہ سے  میچ روکنا پڑا۔

بارش رکنے کے بعد آسٹریلوی بیٹرز نے اننگز دوبارہ شروع کی، آسٹریلیا کی تیسری وکٹ 154 کے مجموعی سکور پر گری، اسٹیون اسمتھ 26 رنز بنا کر عامر جمال کا شکار بنے۔

پہلے دن کے اختتام پر مارنس لبوشین 44 اور ٹریوس ہیڈ 9 رنز بنا کر کریز پر موجود تھے، دوسرے دن کھیل کا آغاز ہوا تو آسٹریلیا کے مجموعی سکور 204 پر ٹریوس ہیڈ 17 رنز بنا کر شاہین آفریدی کی گیند پر آغا سلمان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔

مارنس لبوشین نے 63 رنز بنائے اور وہ عامر جمال کی گیند پر عبداللہ شفیق کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، مچل مارش نے 41 رنز بنائے اور وہ میر حمزہ کی گیند پر عامر جمال کو کیچ تھما کر واپس پویلین لوٹ گئے۔

اس کے بعد آنے والے کھلاڑی رنز میں خاطر خواہ اضافہ نہ کر سکے اور آسٹریلیا کی پوری ٹیم 318 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

پاکستان کی جانب سے عامر جمال نے تین، شاہین آفریدی، میر حمزہ اور حسن علی نے دو دوجبکہ سلمان علی آغا نے ایک وکٹ حاصل کی۔


متعلقہ خبریں