پاکستان تحریک انصاف کےحماد اظہر، قاسم سوری اور فردوس شمیم نقوی سمیت دیگر رہنمائوں نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق وفاقی وزیر مملکت حماد اظہر نے این اے 129 اور پی پی 171سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے۔ جبکہ پی ٹی آئی رہنما و سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کے کاغذات نامزدگی پارٹی رہنماؤں اور وکلاء کی جانب سے جمع کرائے گئے ہیں۔
صندل خٹک نے خواتین کی مخصوص نشست پر کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا دیئے
اس کے علاوہ تحریک انصاف کے رہنما پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی نے این اے 248سےکاغذات نامزدگی جمع کرادیئے ہیں۔