ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 136 ملین ڈالرز کی کمی

قرضوں کا حجم

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 136 ملین ڈالر کی کمی کے بعد 12.068 ارب ڈالر ہوگئے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق 15 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتہ میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 5.163 ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 6.904 ارب ڈالر ہوگئے۔

گزشتہ ہفتہ کے دوران غیرملکی قرضہ کی ادائیگی کی وجہ سے زرمبادلہ کے ذخائر میں 136 ملین ڈالر کی کمی ہوئی۔


متعلقہ خبریں