کچھ لوگ چاہتے ہیں معاشرہ تقسیم رہے، بلاول بھٹو

Bilawal-Bhutto

حیدرآباد: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کچھ لوگ چاہتے ہیں معاشرہ تقسیم رہے لیکن پیپلز پارٹی سب کو ساتھ لے کر چلنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے حیدرآباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سیاسی جماعتیں ایک دوسرے کو غدار کہیں گے تو ملک کیسے چلے گا ؟ اور کچھ لوگ چاہتے ہیں سیاسی تقسیم اور نفرت برقرار رہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں نفرت کا بخار توڑنا ہو گا اور اختلاف رائے رکھنا ہر کسی کا حق ہے لیکن اس کا مطلب ذاتی دشمنی نہیں ہے۔ عوام جان لیں اتحاد میں ہی جیت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: عوام کا ڈاکوؤں پر تشدد، 5 ڈاکو مارے گئے

بلاول بھٹو نے کہا کہ ہر خطے کی ثقافت اور تاریخ کو تسلیم کیا جائے تو بہتری لائی جاسکتی ہے اور اس ملک میں رہنے والے ہر شخص کو اونر شپ دی جائے۔ سندھ میں انتہا پسندی کو ایک حد تک روکا گیا ہے اس کی وجہ یہاں کی ثقافت کو آگے بڑھانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے مل کر محنت کر کے اس ملک کی سمت کو تبدیل کرنا ہے اور اگر ایسا نہیں کیا تو ہمارے نوجوان پھر کرائم اور منشیات کا شکار رہیں گے۔ اگر ہم اپنے کلچر اور تاریخ کو اپنائیں تو تمام انتہا پسندوں کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اقلیتوں کی نمائندگی کیلئے بھر پور کوشش کریں گے، نواز شریف

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ملک سے نفرت کی سیاست کو ختم کرنا ہو گا اور ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان کو ایک نئی سمت میں لے کر جائیں۔ اپنی ثقافت اور تاریخ کو اپناتے ہوئے شرمندہ نہ ہوں۔


متعلقہ خبریں