لطیف کھوسہ پی ٹی آئی کے سینئر نائب صدر مقرر ، لاہور سے الیکشن لڑنے کا اعلان


تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے لطیف کھوسہ کو پی ٹی آئی کا سینئر نائب صدر مقرر کردیا جبکہ سردار لطیف کھوسہ نے لاہور الیکشن لڑنے کا اعلان بھی کر دیا۔

لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ ہمارے امیدواروں کو کاغذات نامزدگی حاصل کرنے میں مشکلات آ رہی ہیں، انہیں کاغذات نامزدگی نہیں مل رہے، یہ کیسی لیول پلئینگ فیلڈ ہے۔

کب تک اپنے وزرا اعظم کو ہٹانے کا کھیل تماشہ چلے گا، لطیف کھوسہ

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اسکروٹنی سرٹیفکیٹس کے حصول میں بھی مشکلات ہیں، امید ہے کہ عدالتیں انصاف دیں گی، آئین اور قانون کے تحت کسی امیدوار کو کاغذات نامزدگی حصول میں مشکلات نہیں ہونی چاہیے۔

لطیف کھوسہ نے کہا کہ نواز شریف چاہتے ہیں الیکشن ان کی مرضی سے ہوں ، وہ چاہتے ہیں کوئی اُن کا مخالف میدان میں نہ رہے، ہم عمران خان کے کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔


متعلقہ خبریں