چودھری نثار علی خان آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لیں گے

Chaudhry Nisar Ali Khan

سابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لیں گے جس کیلئے 23 دسمبر سے وہ اپنی انتخابی سرگرمیاں شروع کرنے جارہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق چودھری نثار اپنے آبائی انتخابی حلقے این اے 53 سے انتخابی میدان میں اترے گے، انتخابی مہم کے سلسلے میں چودھری نثار علی خان 23 دسمبر کو راجڑ کے مقام پر پہلے جلسہ سے خطاب کریں گے۔

آئندہ عام انتخابات میں آزاد حیثیت سے ہی حصہ لوں گا، چوہدری نثار

سابق وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان نے نواحی علاقے میں جلسہ کا وقت دن 2 بجے رکھا ہے۔

خیا ل رہے کہ گزشتہ ماہ نومبر کے آخر میں سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے یہ اعلان کیا تھا کہ میں نے ہمیشہ عزت اور وقار کے ساتھ سیاست کی ہے اور آئندہ عام انتخابات میں آزاد حیثیت سے ہی حصہ لوں گا۔


متعلقہ خبریں