آئی پی ایل2024 ، فی اوور فاسٹ بولر 2 باؤنسر کرنے کی اجازت

ipl 2024

آئی پی ایل2024 بائولنگ قوانین میں بڑی تبدیلی


آئی پی ایل 2024 کے آغاز سے قبل بھارتی بورڈ نے بائولنگ قوانین میں بڑی تبدیلی کردی ہے۔

نیب نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس دائر کردیا

دبئی میں نیلامی سے محض کچھ دیر قبل بھارتی بورڈ نے بائولنگ قوانین میں تبدیلی متعارف کروائی ہے، جس میں فی اوور فاسٹ بولر 2 باؤنسر کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

بورڈ کا کہنا ہے کہ سید مشتاق علی ٹرافی کے دوران ایک اوور میں 2 باؤنسر کروانے کا تجربہ کیا گیا تھا جو کامیاب رہا، اس لیے اب آئی پی ایل 2024 کےسیزن میں اسے بطور قانون لاگو کیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن نے احد چیمہ کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا

فرنچائزز سے مشورے کے بعد بھارتی بورڈ نے کھیل قوانین میں تبدیلی کردی ہے۔

دوسری جانب آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز انڈین پریمیئر لیگ ( آئی پی ایل ) کی تاریخ کے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے۔

منگل کے روز دبئی میں ہونے والی آئی پی ایل 2024 کی نیلامی کی تقریب میں آسٹریلوی ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز آئی پی ایل کی تاریخ کے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے ہیں، انہیں فرنچائز سن رائزز حیدرآباد نے 20.50 کروڑ روپے میں خریدا ہے۔

سعودی ماہرین کا بڑا کارنامہ ،کھجور سے عطر اورشیمپو تیار

چنئی سپر کنگز اور ممبئی انڈینز نے بولی کا آغاز کیا جس کے بعد حیدرآباد اور رائل چیلنجرز بنگلور نے بولی لگائی۔ کمنز کی بنیادی قیمت دو کروڑ بھارتی روپے لگائی گئی تھی جو بڑھتے بڑھتے 10 پھر 15 اور آخر میں 20.50 کروڑ تک پہنچ گئی۔

پیٹ کمنز 2023 کے ایڈیشن سے سے پہلے 2022 تک کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے لیے کھیلتے رہے ہیں اور رواں ایڈیشن میں حیدر آباد سن رائزز کی نمائندگی کریں گے۔


متعلقہ خبریں