جلاؤ گھیراؤ مقدمات ، شاہ محمود قریشی کی ضمانت بحالی کی درخواست خارج

shahmehmood

عدالت نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے 6 مقدمات میں پی ٹی آئی کے رہنبما شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانتیں بحال کرانے کی درخواست خارج کر دی۔

انسداد دہشتگردی عدالت لاہور کے جج ارشد جاوید نے کیس کی سماعت کی، عدالت نے شاہ محمود قریشی کے وکیل کی عدم پیروی کی بنیاد پر ضمانت بحالی کی درخواست خارج کی۔

سائفر کیس ، عمران خان اور شاہ محمود کیخلاف ایف آئی اے کی چارج شیٹ سامنے آ گئی

خیال رہے کہ مئی میں شاہ محمود قریشی کو سابق وزیراعظم و بانی پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے بعد ’پر تشدد مظاہروں کو ہوا دینے‘ کے الزام میں 10 مئی کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کیا تھا۔


متعلقہ خبریں