9 مئی واقعات ، حماد اظہر ، مراد سعید ، علی امین گنڈاپور سمیت 18 پی ٹی آئی رہنمائوں کے شناختی کارڈ بلاک


9 مئی کے واقعات میں ملوث پی ٹی آئی کے 18 رہنماؤں کے شناختی کارڈ بلاک کر دئیے گئے۔

حکام کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنماؤں کے شناختی کارڈ پولیس کی درخواست پر بلاک کیے گئے۔ مراد سعید، اعظم سواتی ، حماد اظہر، علی امین گنڈا پور، مسرت جمشید ، اسلم اقبال، کرامت کھوکھر، واثق قیوم عباسی، جمشید چیمہ ، زبیر نیازی ، ملک ندیم عباس اور غلام محی الدین  سمیت 18 پی ٹی آئی رہنماؤں کے شناختی کارڈ بلاک کیے گئے ہیں۔

مراد سعید ، عمر ایوب ، شبلی ، حماد اظہر سمیت 10 پی ٹی آئی رہنمائوں کے دائمی وارنٹ گرفتاری

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شامل تفتیش ہونے تک ملزمان کے قومی شناختی کارڈ بلاک رہیں گے۔ تمام ملزمان انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش ہوئے بغیر قانونی حقوق اورشناختی کارڈ کے ذریعے حاصل ہونے والی سہولیات سے محروم رہیں گے۔

واضح رہے کہ لاہور پولیس نے 9 مئی میں ملوث 18 اشتہاری ملزمان کے کارڈ بلاک کرنے کی درخواست کی تھی۔


متعلقہ خبریں