سعود شکیل نے آسٹریلیا کیخلاف سیریز کے دوران نیا ریکارڈ اپنے نام کرلیا

سعود شکیل نے آسٹریلیا کیخلاف سیریز کے دوران نیا ریکارڈ اپنے نام کرلیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بلے باز سعود شکیل نے دنیائے کرکٹ کے ٹیسٹ فارمیٹ میں نیا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

بینود قادر ٹرافی میں پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان 3 روزہ ٹیسٹ سیریز جاری ہے۔ پہلے ٹیسٹ میچ میں کینگروز نے شاہینوں کو 360 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 سے برتری حاصل کرلی ہے۔

پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کے مڈل آرڈر بلے باز سعود شکیل نے ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ سعود طویل طرز کی 146 سالہ تاریخ میں لگاتار 15 اننگز میں 20 یا اس سے زائد رنز اسکور کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔

پرتھ ٹیسٹ:پاکستان کو تاریخی شکست، پوری ٹیم 89 رنز پر آؤٹ

قومی کرکٹر نے اپنے بین الاقوامی کیریئر کے آغاز سے اب تک کھیلی گئی ٹیسٹ اننگز میں 20 یا اس سے زائد رنز ہی بنائے ہیں۔

اس سے قبل یہ اعزاز ویسٹ انڈیز کے سر ایورٹن ویکیس کے پاس تھا جنہوں نے اپنے کیریئر کے دوران 14 اننگز میں لگاتار 20 یا اس سے زائد رنز اسکور کیے تھے۔


متعلقہ خبریں